Bharat Express DD Free Dish

Lockdown in India: بھارت میں لاک ڈاؤن کی افواہیں بے بنیاد، ہردیپ پوری نے کہا- عالمی صورتحال ابھی بھی غیر یقینی

ہردیپ پوری نے بتایا کہ مودی حکومت کے سامنے دو راستے تھے—یا تو بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں کو براہ راست عوام پر منتقل کیا جائے یا حکومت اپنے مالی وسائل استعمال کر کے شہریوں کی حفاظت کرے۔

نئی دہلی :وسطی مشرق میں بحران اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان بھارت میں لاک ڈاؤن کی افواہوں نے عوام میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ مرکزی وزیر پٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ پوری نے واضح کیا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی منصوبہ حکومت کے پاس نہیں ہے اور ایسی افواہیں مکمل طور پر غلط ہیں۔ وزیر نے عوام سے پر سکون، ذمہ دار اور متحد رہنے کی اپیل کی۔ہردیپ پوری نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ پچھلے ایک ماہ میں بین الاقوامی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں قیمتیں 30فیصد تا 50فیصدبڑھیں، شمالی امریکہ میں 30فیصد یورپ میں 20فیصد اور افریقہ میں 50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت کے سامنے دو راستے تھے—یا تو بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں کو براہ راست عوام پر منتقل کیا جائے یا حکومت اپنے مالی وسائل استعمال کر کے شہریوں کی حفاظت کرے۔ ہردیپ پوری نے کہا کہ وزیراعظم  مودی نے گزشتہ چار سال کی وابستگی کے مطابق بھارتی شہریوں کی حفاظت کے لیے مالی بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے اپنے محصولات میں بڑی کمی کی ہے۔ پٹرول پرتقریباً 24 روپے اورڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر کا فرق سرکاری سطح پر ایڈجسٹ کیا گیا۔ ساتھ ہی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے برآمدی ٹیکس بھی عائد کیا گیا تاکہ بیرونی برآمدات کو کنٹرول کیا جا سکے۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال ابھی بھی غیر یقینی ہے، لیکن حکومت ملک میں ایندھن، توانائی اورضروری اشیاء کی فراہمی کو متاثرنہیں ہونے دے گی۔ ہردیپ پوری نے واضح کیا کہ حکومت ہرممکن چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور بھارت نے پہلے بھی عالمی غیر یقینی صورتحال میں مضبوطی دکھائی ہے۔وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ افواہیں پھیلانا اوربے وجہ خوف پیدا کرنا غیرذمہ دارانہ ہے۔ حکومت وقت پر، فعال اورمربوط اندازمیں اقدامات کرتی رہے گی تاکہ عوام کی سہولت اور ملک کی اقتصادی استحکام برقرار رہے۔اس بیان کے ساتھ یہ واضح ہو گیا کہ پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود بھارت میں لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور حکومت عوام کی حفاظت اور ضروری اشیاء کی مستقل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read