Bharat Express DD Free Dish

Ghazipur Literature Festival 2025: غازی پور لٹریچر فیسٹیول 2025 کا شاندار آغاز! جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ادب کو ’معاشرے کی روح‘ قرار دیا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے تقریب کے انعقاد کے لئے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندررائے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لٹریچرفیسٹیول دنیا کویہ پیغام دیتا ہے کہ ہندوستان نہ صرف چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے بلکہ دنیا کی سب سے امیر ثقافتی اورروحانی طاقت بھی ہے۔

Ghazipur Literature Festival 2025: غازی پور کی تاریخی سرزمین ہفتہ کے روزادب، ثقافت اور بات چیت (مکالمے) کے رنگوں سے سجی نظرآئی۔ غازی پورلٹریچرفیسٹیول 2025، جوادب، ثقافت اورسکون کے بھرپورورثے کے لیے وقف ہے، کا افتتاح بڑے دھوم دھام سے کیا گیا۔ تین روزہ میلے کا مشترکہ طورپرافتتاح بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اپیندر رائے، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا، راجیہ سبھا کی رکن سنگیتا بلونت، اورجنوبی افریقہ کے ہائی کمشنرپروفیسرانیل سوکلال نے مشترکہ طور پر کیا۔

افتتاحی سیشن کوخطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے اس پروگرام کے انعقاد پربھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندررائے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لٹریچر فیسٹیول دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہندوستان صرف چوتھی سب سے بڑی معیشت والا ملک نہیں ہے، بلکہ یہ دنیا کی سب سے امیرثقافتی اورروحانی طاقت بھی ہے۔

ہندوستانیوں نے دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی

 لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانیوں کی لگن، ایمانداری اورمحنت دنیا کا انمول اثاثہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی جہاں بھی جاتے ہیں وہ اپنی محنت اوردیانتداری سے ایک الگ پہچان بناتے ہیں۔ غازی پور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “غازی پورادبی توانائی کی سرزمین ہے۔ میرے لیے غازی پورصرف ایک ضلع نہیں ہے، بلکہ پوری دنیا ہے۔ یہ تپسیا کی سرزمین ہے۔ یہ ایک غیرتحریری صحیفہ ہے، جسے پڑھنے کے لیے ذہن کی تاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ غازی پوردماغ سے پرے، ذہن سے پرے کا سفرہے۔”

غازی پوروجود کے لئے ایک ماورائی پلیٹ فارم
ایل جی منوج سنہا نے مزید کہا کہ غازی پورکی مٹی ایک منفرد چمک کی حامل ہے۔ تاریخی طورپر، باباؤں، اولیاء اورمصنفین نے دنیا کو وہی کچھ دیا ہے، جوانہوں نے اس مقدس مٹی سے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے غازی پورکو”وجود کے لیے ایک ماورائی پلیٹ فارم” کے طور پربیان کیا، جہاں ادب کے الفاظ، رقص کے تال، موسیقی کے نوٹ اورسوچ کی طاقت جذباتی سنگم میں ملتی ہے۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے پروانچل کے عظیم شاعر ویویکی رائے کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وویکی رائے کی ’سوناماٹی‘ میں کردارفطرت سے ایک ہوجاتے ہیں، اسی طرح غازی پوربھی انسانیت کووجود سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے غازی پوریہ اس غیردوئی کا گیٹ وے ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read