Bharat Express DD Free Dish

Bloomberg Billionaires Index 2026: ایشیا کے امیر ترین شخص بنے گوتم اڈانی، مکیش امبانی دوسرے نمبر پر

ایشیا کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چین کے ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت اوژانگ یمنگ ہیں، جو بائٹ ڈانس کے سابق سی ای او رہ چکے ہیں۔ ان کی دولت 68.7 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ چوتھے نمبر پر ژونگ شانشان ہیں

نئی دہلی :گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز  ایڈیکس  کی تازہ ترین 2026 فہرست کے مطابق گوتم اڈانی اب عالمی سطح پر 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ ان کی مجموعی دولت 92.6 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔دوسری جانب، ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی 90.8 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ 20ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ گوتم اڈانی کی دولت میں حالیہ اضافے نے انہیں عالمی درجہ بندی میں آگے بڑھنے اور ایشیا کے امیر ترین فرد کا اعزاز دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔

ایشیا کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چین کے ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت اوژانگ یمنگ ہیں، جو بائٹ ڈانس کے سابق سی ای او رہ چکے ہیں۔ ان کی دولت 68.7 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ چوتھے نمبر پر ژونگ شانشان ہیں، جو نونگ فوسپرنگ کے بانی اور چیئرمین ہیں، اور ان کی دولت 68.2 ارب ڈالر ہے۔عالمی سطح پر ایلون مسک بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جن کی مجموعی دولت 656 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ ان کے بعد لیری پیج 286 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور جیف بیزوس 269 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں دیگر نمایاں شخصیات میں Mark Zuckerberg اور Larry Ellison شامل ہیں، جو دنیا کے امیر ترین افراد میں ٹیکنالوجی شعبے کے مضبوط اثر کو ظاہر کرتے ہیں۔

2025 سے 2026 کے دوران دولت میں اضافے کے لحاظ سے گوتم اڈانی نے 8.10 ارب ڈالر کا اضافہ کیا اور اس لحاظ سے وہ 19ویں نمبر پر رہے۔ دوسری طرف مکیش امبانی کی دولت میں 16.9 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث وہ ان افراد میں شامل ہو گئے جن کی دولت میں سب سے زیادہ کمی آئی۔دوسری جانب ایلون مشک نے سب سے زیادہ 36.7 ارب ڈالر کا اضافہ کیا، جبکہ برنارڈ آرناولٹ کی دولت میں 44 ارب ڈالر کی سب سے بڑی کمی دیکھی گئی۔اس تازہ فہرست نے ایک بار پھر عالمی معیشت میں ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر شعبوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نمایاں کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read