روس کے صدر ولادیمیر پوتن دو روزہ دورے پر بھارت آئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی خود انہیں لینے پالم ایئرپورٹ پہنچے۔ دورے کے دوران صدر پوتن نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے پوتن کو متعدد قیمتی اور علامتی تحائف بھی پیش کیے، جو بھارت کی ناقابل بیان تنوع، ورثے اور دستکاری کو ظاہر کرتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کون سے تحائف دیے گئے۔
کشمیر کا اعلیٰ درجے کا زعفران (Kashmiri Saffron)

کشمیر میں اگنے والا مشہور ’کونگ‘ یا ’ زعفران ‘ دنیا کا اعلیٰ ترین زعفران مانا جاتا ہے۔ اس کا رنگ، خوشبو اور ذائقہ اسے بےحد قیمتی بناتے ہیں۔ جی آئی ٹیگ پا چکا یہ زعفران صحت کے فوائد اور نایابی کے سبب ’سرخ سونا‘ کہلاتا ہے۔
روسی زبان میں بھگوت گیتا

سب سے خاص تحائف میں ایک تھا روسی زبان بھگوت گیتا کا نسخہ۔ یہ صرف مذہبی کتاب نہیں بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی کرنے والا عظیم گرنتھ مانا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا گیا کہ پی ایم مودی پوتن کو گیتا پیش کر رہے ہیں۔
آگرہ کا ماربل شطرنج سیٹ

پوتن کو ہاتھ سے تیار کردہ ماربل شطرنج سیٹ بھی دیا گیا۔ آگرہ کا مشہور سفید سنگِ مرمر دنیا بھر میں شناخت رکھتا ہے، اور اسی سے تاج محل بھی تیار ہوا تھا۔ اس شطرنج سیٹ میں باریک نفیس کاریگری، لکڑی اور قیمتی پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ تحفہ ODOP اسکیم کے تحت آگرہ کے ورثے کی نمائندگی کرتا ہے۔
آسام کی خصوصی چائے (Assam Tea)

بہترین معیار کی آسام چائے، جو برہم پُترا کے زرخیز میدانوں میں اگتی ہے، پوتن کے لیے منتخب تحائف میں شامل تھی۔ اس کے مالٹی ذائقے، گہرے رنگ اور روایتی عمل سے تیار ہونے کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔ اسے 2007 میں جی آئی ٹیگ بھی دیا گیا۔
بنگال کا شاہکار چائے کا چاندی کا سیٹ

روس کے صدر کو چائے پینے کے لیے مغربی بنگال کے مشہور مرشدآباد کا نفیس چاندی کا چائے سیٹ بھی پیش کیا گیا۔ اس پر کی گئی نازک نَقّاشی ریاست کی شاندار دستکاری کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ تحفہ بھارت اور روس دونوں میں چائے کی ثقافتی اہمیت اور مودی کے چائے بیچنے والے سے وزیراعظم بننے تک کے سفر کی علامت بھی ہے۔
مہاراشٹر کا دستکاری سے بنا چاندی کا گھوڑا

تحائف کی فہرست میں مہاراشٹر کا ہاتھ سے بنا ہوا چاندی کا گھوڑا بھی شامل تھا۔ گھوڑا دونوں ثقافتوں میں وقار، طاقت اور بہادری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کی آگے بڑھتی ہوئی متوازن شکل بھارت-روس اشتراک کی مضبوطی اور مسلسل ترقی کا استعارہ مانی گئی۔
یہ تمام تحائف نہ صرف بھارت کی مختلف ریاستوں کے فن، ذائقے، تاریخ اور دستکاری کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور آپسی احترام کی علامت بھی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

