نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے گزشتہ دہائی میں ڈیجیٹل انڈیا سے لے کر ڈیپ ٹیک، چندریان اور بایو اکانومی تک کئی نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ یہ بیان وزیراعظم دفتر کی جانب سے جمعہ کو جاری کیا گیا۔ وزیراعظم نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ایک مضمون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ہم سب کی کوششوں سے ہمارا ملک سائنس اور انوویشن میں عالمی قیادت کی نئی تعریف کر رہا ہے اور خود اعتمادی سے بھرپور خود کفیل بھارت اب پوری دنیا کے لیے تحریک بن چکا ہے۔‘‘
India is setting the record straight, from Digital India to Deep tech, from Chandrayaan to bioeconomy and so much more!
With the efforts of us all, our country is redefining global leadership in science & innovation and a confident Aatmanirbhar Bharat is now inspiring the world.… https://t.co/PKpQjSKzmK
— PMO India (@PMOIndia) October 31, 2025
اختراع میں بھارت اب دنیا کو کررہا ہے متاثر
اپنے مضمون میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ آج بھارت ٹیکنالوجی میں فالوور (پیروکار) نہیں بلکہ دوسروں کو اپنی اختراعات سے متاثر کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیراعظم مودی کی قیادت میں ملک نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں زبردست پیش رفت کی ہے جس میں ڈیجیٹل اختیارات سے لے کر خلائی تحقیق تک کے میدان شامل ہیں۔
عالمی سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو نئی جہت
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یو پی آئی (Unified Payments Interface) نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عالمی سطح پر نئی جہت دی ہے۔ بھارت کی بایو اکانومی نے پچھلے 10 برسوں میں تیز رفتار ترقی کی ہے۔ بھارتی معیشت 2014 میں 10 ارب ڈالر کی تھی جو 2024 میں بڑھ کر 165.7 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔
چندریان، گگن یان اور 5G بھارت کی نئی پہچان
جتندر سنگھ کے مطابق چندریان اور گگن یان مشنوں نے بھارت کو خلائی سفر کرنے والے ممالک کی صف میں مستحکم مقام دلایا ہے۔ وہیں 5G کے آغاز اور ڈیجیٹل سفارت کاری نے رابطے اور اختیارات کو آخری حد تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے، جو اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ زراعت، صحت، تعلیم اور حکمرانی جیسے تمام شعبوں میں اختراع اور ذہانت کا فائدہ پہنچے۔
عوام تیزی سے ڈیجیٹل نظام اپنا رہے ہیں
حال ہی میں بینک آف بڑودہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال دسہرہ سے دیوالی کے درمیان یو پی آئی کے ذریعے لین دین بڑھ کر 17.8 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے 15.1 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے 17 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت کی عوام تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
