سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق اعلیٰ پولیس افسر کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دیا۔
نئی دہلی: ایک اہم فیصلے میں، سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق پولیس کمشنر اور سی بی آئی کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر نیرج کمار اور ان کے معاون افسر، سابق اے سی پی ونود پانڈے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے جون 2006 کے دو فیصلوں کو چیلنج کرنے والی چار اپیلوں کو خارج کر دیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے سابق آئی آر ایس افسر اشوک کمار اگروال کے معاملے کی تحقیقات کے دوران دستاویزات میں چھیڑ چھاڑ اور جعلسازی کے الزام میں ان دو پولیس افسران کے خلاف دو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
ہائی کورٹ میں بھی چلا تھا جھوٹی گواہی کا کیس
اس کے علاوہ، ہائی کورٹ نے اشوک کے چھوٹے بھائی وجے اگروال کو غیر قانونی طور پر طلب کرنے، حراست میں رکھنے اور ہراساں کرنے پر، جو کہ اشوک کی جانب سے نیرج کمار کے خلاف دائر ایک جھوٹی گواہی کے مقدمے کو واپس لینے کے لیے تھا، فوجداری توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
شکایات کے25 سال بعد بھی نہیں ہوئی جانچ
سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ انصاف کا مذاق ہے کہ سال 2000 کی سنگین شکایات کی 25 سال بعد بھی تفتیش نہیں ہو سکی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر دونوں افسران تفتیش میں تعاون نہیں کرتے تو دہلی پولیس کا اے سی پی رینک کا تفتیشی افسر انہیں گرفتار کرے۔ اگر حراست میں پوچھ گچھ کی ضرورت پیش آئی تو ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سی بی آئی میں ڈیپوٹیشن پر رہے ایک سینئر پولیس افسر کے خلاف دو فوجداری مقدمات میں تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


