Bharat Express DD Free Dish

Ahmedabad Plane Crash: سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کا ڈی این اے میچ ہوا، جلد خاندان کے حوالے کی جائے گی لاش

سابق سی ایم وجے روپانی کے علاوہ 31 دیگر لوگوں کے ڈی این اے بھی میچ کر گئے ہیں۔ جن کی لاشوں کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے انھیں ان کے لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی 12 جون کو احمد آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے میں موت ہو گئی تھی۔حادثے کے تین دن بعد وجے روپانی کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے۔ اتوار کو احمد آباد سول اسپتال کے ڈاکٹر رجنیش پٹیل نے ڈی این اے ٹیسٹ کے عمل کے بارے میں مکمل معلومات دیں۔

وجے روپانی کا ڈی این اے میچ

موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق سی ایم روپانی کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے اور ان کے نعش کو لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔ سابق سی ایم وجے روپانی کے علاوہ 31 دیگر لوگوں کے ڈی این اے بھی میچ کر گئے ہیں۔ جن کی لاشوں کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے انھیں ان کے لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اب تک کل 12 افراد کی لاشیں خاندانوں کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

وجے روپانی ایئر انڈیا کی اسی فلائٹ میں تھے، جو لندن روانہ ہونے کے چند منٹ بعد احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں 242 افراد سوار تھے جن میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے کے حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ گیا۔ اس المناک حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

راکیش جوشی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں 250 سے زیادہ ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور رضاکاروں کی ٹیم نے فوری راحت اور علاج کی ذمہ داری سنبھالی، جس سے کئی جانیں بچ گئیں۔ زخمیوں کے بروقت علاج کو یقینی بنایا گیا اور فارنسک ماہرین کی مدد سے اس حاثے میں مرنے والے افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے ملانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

ہیلپ لائن نمبرز جاری

طیارہ حادثے کے بعد شہر کے سول اسپتال میں زخمی مسافروں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے امداد کے لیےخصوصی نمبرز جاری کیے ہیں:

– 9429915911

– 9429916096

– 9429916118

– 9429916378

– 9429916608

– 9429916622

– 9429916678

– 9429916682

– 9429916682

– 9429916771

– 9429916875

متاثرین کے خاندان کے افراد کو ہسپتال کے D2 بلاک میں واقع کنٹرول روم سے ذاتی طور پر رابطہ کرنا ہوگا۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں اسی موبائل نمبر سے کال کی جاسکتی ہے جس پر پہلے رابطہ کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read