خلیج بنگال میں بننے والے طوفان مونتھا نے آندھرا پردیش سے لے کر اتر پردیش تک موسم میں تبددیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ نومبر کے آغاز میں شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش ہورہی ہے، لیکن اب موسم معمول پر آتا دکھائی دے رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں سردی بڑھنے لگی ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں صبح اور شام کے وقت دھند چھائی ہوئی ہے۔ پہاڑوں میں سردی کی لہر بھی متوقع ہے۔ پیر کا دن دہلی میں موسم کا سب سے سرد دن۔ دہلی کے آیا نگر میں صبح 8 بجے کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو پچھلے دو دنوں سے کافی کم ہے۔ سردی کی لہر کی وجہ درجہ حرارت میں کمی اور ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثرات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ یکم نومبر کو صبح 8 بجے کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2 نومبر کو صبح 8 بجے یہ 16.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ آج صبح آیا نگر میں درجہ حرارت صرف 13.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے، جس سے لوگوں کو سردی کا احساس ہونا شروع ہوگیا ہے،۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی آمد سے قبل ہی درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ مغربی ڈسٹربنس شمالی پہاڑوں سے آنے والی سرد ہواؤں کو متاثر کرتی ہے۔ اگرچہ آج دہلی میں ہوا کی رفتار کم تھی، لیکن گرتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے سردی کافی بڑھ گئی۔
اتر پردیش میں دھند بڑھے گی
مانسون کے بعد اتر پردیش میں بارش اور ہوا تھم گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رات گئے اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنا شروع ہوگئی ہے۔ 3 نومبر کے بعد آئندہ چند روز تک دھند کا امکان نہیں ہے۔ 8 نومبر تک ریاست میں موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ بارش کے بعد بدلتے موسم کی وجہ سے راجدھانی لکھنؤ میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ڈسٹربنس کی آمد سے قبل ہی پورے شمالی ہند میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ اگلے دو سے تین دن تک کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کی دھند برقرار رہے گی اورنمی کم ہو سکتی ہے۔ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
پہاڑوں میں برف باری
محکمہ نے آنے والے دنوں میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایک بار جب ویسٹرن ڈسٹربنس مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، تو پہاڑوں پر برف باری شروع ہو جائے گی، جس کا براہ راست اثر میدانی علاقوں خاص طور پر دہلی پر پڑے گا۔
بھارت ایکسریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



