پانچ سالہ بچے کو 3 کتوں نے سڑک پر گھسیٹا-نوچا، دردناک موت، ویڈیو منظر عام پر
Hyderabad: تلنگانہ کے حیدرآباد میں آوارہ کتوں کی دہشت دیکھنے میں آئی ہے۔ یہاں تین سے چار کتوں نے پانچ سالہ بچے پر حملہ کر دیا ۔ اس حملے میں بچے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کتے بے رحمی سے بچے کو نوچتے رہےاور گھسیٹتے رہے۔ جس کے بعد بچے کے رونے کی آواز سن کر اس بچے کے والد دوڑ کر آئے اور اسے کتوں سے چھڑایا۔ اس کے بعد وہ بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے گئے۔ لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ معلومات کے مطابق پانچ سالہ بچہ (پردیپ) اپنے والد کے ساتھ کام پر گیا ہوا تھا۔ بچے کا والد سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے اور بچے کو اس جگہ کے سامنے کتوں نے حملہ کیا جہاں وہ کام کرتا ہے۔
‼️ सावधान ‼️
———————
अपने बच्चों को बाजार या अन्य स्थान पर अकेला छोड़कर कर शॉपिंग करने/ फोन पर बात करने या घूमनें वाले अभिभावक हो जाए सावधान। तेलंगाना की राजधानी हैदराबाद से आई हैं दिल दहला देने वाली घटना, 4 साल के मासूम को कुत्तों के झुंड ने नोंच-नोंच कर मार डाला। pic.twitter.com/PptSFKSb6R— NCIB Headquarters (@NCIBHQ) February 21, 2023
پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید
یہ پورا واقعہ احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ ویڈیو میں بچہ کیمپس میں اکیلا گھومتا نظر آرہا ہے۔ پھر تین کتے بچے کی طرف بڑھتے ہیں اور اسے گھیر کر حملہ کر دیتے ہیں۔ بچہ گھبراہٹ میں بھاگنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس وقت تک کتے اس پر حملہ کر دیتے ہیں۔ کتوں نے پہلے اس کے کپڑے کھینچے، اس دوران بچے نے خود کو بچانے کی کوشش بھی کی۔ لیکن کتوں نے اس پر حملہ کر کے اسے گرا دیا اور جلد ہی اس پر قابو پا کر اسے کاٹنا شروع کر دیا۔ اس دوران کتوں نے بچے کو بری طرح نوچ ڈالا۔ کتے کے حملے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں- سروجنی نگر کی خواتین کو خود کفیل بنانے کی پہل، بی جے پی ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے 9ویں سلائی سینٹر کا کیا افتتاح
کتوں نے پھیلایا خوف و ہراس
ایک طویل عرصے سے کئی ریاستوں میں کتوں کی دہشت پھیلانے کی خبریں آ رہی ہیں۔ جس میں بہار، اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات جیسی ریاستیں شامل ہیں۔ حال ہی میں گجرات کے سورت میں بھی آوارہ کتوں نے دہشت پھیلا دی ہے۔ سورت میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں گزشتہ 15 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 477 معاملے درج کیے گئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس