Bharat Express DD Free Dish

Humsafar Express Train Fire: اچانک کوچ میں بھر گیا دھواں، ہم سفر ایکسپریس میں آگ سے مچا ہنگامہ، جانئے تفصیل

Humsafar Express Train Fire: ویسٹرن ریلوے کے سی پی آراو سمت ٹھاکرنے کہا کہ گجرات کے تروچراپلّی اور شری گنگا نگر کے درمیان چلنے والی ہم سفرایکسپریس ٹرین کے پاور کار/بریک وین کوچ میں آگ لگی ہے۔

ہمسفر ایکسپریس میں آگ لگنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ (Image Source: Video Grab)

Humsafar Express Train Fire: ہفتہ کے روز(23 ستمبر) کوگجرات کے تروچراپلّی اورشری گنگا نگرکے درمیان چلنے والی ہمسفرایکسپریس ٹرین میں آگ لگ گئی۔ ٹرین میں آگ لگنے کا ویڈیو بھی سامنے آگیا ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین سے دھواں نکل رہا ہے۔

آگ لگنے کے بعد فوری طور پر افراتفری مچ گئی لیکن یہ امر راحت کی بات ہے کہ اس دوران کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ گجرات کے ولساڈ ضلع میں پیش آیا۔

ریلوے نے کیا کہا؟
ویسٹرن ریلوے کے سی پی آراوسمیت ٹھاکر نے کہا، ’’ریل نمبر22498 کی پاورکار/بریک وین کوچ میں آگ دیکھی گئی۔ اس کے بعد ملحقہ کوچ کے تمام مسافروں کو فوری طورپربحفاظت باہرنکال لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس ٹرین سے کوچ کو الگ کرنے کے بعد اسے جلد از جلد روانہ کر دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read