نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے لٹینز زون میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈراور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے سرکاری بنگلے میں بدھ کی صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ 14 جنوری کو صبح تقریباً 8 بج کر 5 منٹ پر پیش آیا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ بروقت کارروائی کے باعث کسی بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ہو گیا۔
روی شنکر پرساد کی سرکاری رہائش گاہ مدر ٹریسا کریسنٹ روڈ پر کوٹھی نمبر 21 میں واقع ہے۔ ابتدائی طور پر دہلی فائر سروس کو کوٹھی نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، لیکن موقع پر پہنچنے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے تصدیق کی کہ آگ دراصل کوٹھی نمبر 21 میں لگی ہے، جو بی جے پی کے سینئر رہنما کا سرکاری بنگلہ ہے۔
#WATCH दिल्ली: भाजपा सांसद रवि शंकर प्रसाद के घर में आग लगी। फायर टेंडर मौके पर मौजूद हैं।
सब, फायर ऑफिसर सुरेश एम ने बताया, “हमें आग लगने की सूचना मिली थी। हमने आग बुझा दी है। आग कमरे में लगी थी। आग के कारण का पता नहीं चला है। टीमें जांच कर रही है। किसी प्रकार का कोई नुकसान… pic.twitter.com/9ZrU37RVOS
— ANI_HindiNews (@AHindinews) January 14, 2026
کمرے میں موجود بستر سے شروع ہوئی آگ
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ گھر کے ایک کمرے میں رکھے بستر سے شروع ہوئی۔ جیسے ہی آگ کی لپٹیں اٹھیں، فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ دہلی فائر سروس کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور مختصر وقت میں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔
کوئی جانی نقصان نہیں
#WATCH | Delhi | Fire tenders and Delhi Police Forensics Team at the spot after a fire broke out at BJP MP Ravi Shankar Prasad’s residence. Further details awaited. pic.twitter.com/HwkhCw98gI
— ANI (@ANI) January 14, 2026
اس واقعے میں سب سے اطمینان بخش بات یہ رہی کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کے وقت متعلقہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ رہائش گاہ میں موجود دیگر افراد بھی مکمل طور پر محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔
وجہ معلوم کرنے کی کوشش جاری
دمکل محکمہ اور پولیس کی ٹیمیں واقعے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں آگ کا مرکز بستر کو قرار دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما تھی۔
حکام کے مطابق، مکمل جانچ کے بعد ہی آگ لگنے کی اصل وجہ کا انکشاف ہو سکے گا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے افرا تفری کا ماحول رہا، تاہم حالات جلد ہی معمول پر آ گئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


