مالدیپ کے سابق صدر مامون عبدالقیوم نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دوستی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ مالدیپ کے سابق صدر عبدالقیوم نے کہا کہ مالدیپ کے لیے پی ایم مودی کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے مالدیپ کے سابق صدر نے کہا کہ ’’مالدیپ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال۔ ہمارے ملک میں آپ کا استقبال کرنا ہمارے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ آپ کا دورہ ہمارے ممالک کے درمیان دوستی، افہام و تفہیم اور تعاون کے گہرے جڑوں کو مزید مضبوط کرے۔‘‘
Warm welcome to Your Excellency Prime Minister Narendra Modi (@narendramodi) to the Maldives. It is a great honour and privilege for us to receive you in our country.
May your visit further strengthen the deep rooted ties of friendship, understanding, and cooperation between our… pic.twitter.com/URDTnwdLvy
— Maumoon Abdul Gayoom (@maumoonagayoom) July 25, 2025
وزیر اعظم مودی نے مالدیپ کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر کی بات چیت
اس سے قبل وزیر اعظم مودی اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو مالے میں وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ دورہ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال کا جشن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بھارت مالدیپ کے خصوصی اور تاریخی تعلقات کے 60 سال کی یاد میں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک پرتپاک اور رنگا رنگ رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر کے لیے ریپبلک اسکوائر پہنچے۔ صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وفود کی سطح پر بات چیت ہونے والی ہے۔‘‘
وہیں مالدیپ کے صدر نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے مالدیپ کے سرکاری دورے کے دوران ان کا رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ریپبلک اسکوائر پر وزیر اعظم کا استقبال کیا، جہاں امینیہ اسکول کے طلباء نے ثقافتی رقص پیش کیا۔ MNDF نے وزیر اعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی جس کے بعد انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

