جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی۔ (فائل فوٹو)
گزشتہ ماہ 22 اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان نے آپریشن سندور شروع کیا اور پاکستان میں افراتفری مچ گئی۔ خوف زدہ پڑوسی ملک نےبھارت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جموں و کشمیر کے پونچھ میں کل رات (08 مئی 2025) شدید بمباری اور فائرنگ ہوئی۔ اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ پونچھ میں ان کا ایک مدرسہ ہے اور پاکستان کی فائرنگ سے ایک شخص کی موت ہوئی اور 4 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پہلگام میں بے گناہ شہریوں کی شناخت اور انہیں مارنے کے لیے کرائے کے لوگوں کو بھیجا گیا تھا لیکن اب شہریوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔ پونچھ میں ہمارا اپنا مدرسہ ہے، کل ایک عالم دین کو شہید کیا گیا اور مدرسے کے چار بچے زخمی ہوئے ہیں، ایسی حرکتیں، ایسے رویے اور ایسے طریقے بند ہونے چاہیے۔ ہم شروع سے یہی کہتے رہے ہیں۔
Delhi: Jamiat Ulama-i-Hind President Maulana Mahmood Madani says, “Hired people were sent to identify and kill innocent civilians in Pahalgam. But now, shelling is happening on common civilians. We have our own madrassa there in Pooch, and one scholar was martyred yesterday, and… pic.twitter.com/ZEG0yBep2C
— IANS (@ians_india) May 9, 2025
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ہمارا ملک ہے، اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہمیں ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ہم اپنی فوج کے ساتھ ہر طرح سے کھڑے ہیں۔اس لئے عوام کو بھی یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ مضبوط رہیں۔ مستقبل میں مزید مشکلات پیش آسکتی ہیں، لیکن رونا یا شکایت نہیں کرنی چاہیے۔ اگر مشکلات آئیں تو ہم ان کو برداشت کریں گے۔ دعا ہے کہ حالات مزید خراب نہ ہوں، لیکن اگر ایسا ہوا تو ہندوستانی عوام ہمت اور عزم کے ساتھ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




