Bharat Express DD Free Dish

Earthquake :دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے، جوشی مٹھ بھی دہلا  

زلزلے کے آنے کی وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ ہماری زمین کے اندر سات پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی ہیں۔

دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے، جوشی مٹھ میں بھی دہلا

Earthquake : دہلی این سی آر کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ اور اترپردیش میں آج یعنی 24 جنوری کو زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زلزلے سے زمین تھرائی  تو اترپردیش کے لکھنئو میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا ہے۔ شروعاتی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدد 5پوائنٹ 8 تھی۔زلزلے کا سینٹر پوائنٹ نیپال میں تھا۔ جس کی گہرائی زمین کے دس کلومیٹر نیچے تھی۔

دہلی، یوپی، مدھیہ پردیش، ہریانہ،چنڈی گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں درج کئے گئے زلزلے کے جھٹکے، ۔بہار سے ہماچل پردیش تک زمین کانپ اٹھی تھی۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

زلزلے کے آنے کی وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ ہماری زمین کے اندر سات پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی ہیں۔ جب وہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں، تو ایک فالٹ لائن زون بن جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سطح کے کونے جھک جاتے ہیں اور وہاں دباؤ بننا شروع ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں پلیٹ ٹوٹنے کے بعد توانائی پیدا ہوتی ہے جس سے نکلنے کا راستہ مل جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے زمین ہلنے لگتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read