نئی دہلی: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو یہاں قومی دارالحکومت میں افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو خیرسگالی کے جذبے کے طور پر پانچ ایمبولینسں فراہم کیے۔ یہ پانچ ایمبولینسں اُن 20 ایمبولینس کے تحفے کا حصہ ہیں جو افغانستان کے لیے بھارت کے پڑوس مقدم جذبے کا مظہر ہیں۔
افغان عوام کے لیے طویل مدتی تعاون
جے شنکر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’’میں نے وزیر خارجہ متقی کو پانچ ایمبولینسیں بھی فراہم کیں۔ یہ 20 ایمبولینسوں کے بڑے تحفے اور دیگر طبی آلات کا حصہ ہیں، جو افغان عوام کے لیے بھارت کے طویل مدتی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔‘‘
Also handed over 5 Ambulances to FM Muttaqi.
This is part of the larger gift of 20 ambulances, and other medical equipment reflecting our long standing support for Afghan people.
🔗: https://t.co/1tqdAoB4L5 https://t.co/wX1QP5Ms6x pic.twitter.com/5C4OxWhtHp
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) October 10, 2025
دو طرفہ ملاقات میں ترقی اور تعاون پر زور
آج کی دو طرفہ ملاقات کے دوران جے شنکر نے کہا کہ ایک ہمسایہ اور افغان عوام کا خیر خواہ ہونے کے ناطے، بھارت افغانستان کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہندوستان طویل عرصے سے افغانستان کی صحت کی حفاظت میں تعاون کررہا ہے۔ کووڈ وبا کے دوران بھی ہم نے افغانستان کا ساتھ دیا۔ اب ہم چھ نئے منصوبوں کے لیے بھی تیار ہیں، جن کی تفصیلات بات چیت کے بعد بیان کی جائیں گی۔ 20 ایمبولینسوں کا تحفہ نیک نیتی کا ایک اور مظہر ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ان میں سے پانچ ایمبولینسیں میں آپ کو ذاتی طور پر پیش کروں۔ بھارت افغان اسپتالوں کو ایم آرآئی اور سی ٹی اسکین مشینیں بھی فراہم کرے گا اور ویکسینز و کینسر کی ادویات کی فراہمی بھی کرے گا۔ ہم نے اقوام متحدہ کے پروگرام کے ذریعے دوائیں بھی فراہم کی ہیں اور مزید اقدامات کے لیے تیار ہیں۔‘‘
کابل میں ہندوستانی سفارتخانہ
جمعہ کو بھارت نے کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو ہندوستانی سفارتخانے کے درجے تک اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ان کے وفد کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران اس کا اعلان کیا۔ جے شنکر نے کہا: ’’ہندوستان افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ اس مقصد کو بڑھانے کے لیے آج میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ کابل میں بھارت کا تکنیکی مشن اب ہندوستانی سفارتخانے کے درجے پر پہنچ گیا ہے۔‘‘
ترقی اور انسانی فلاح کے اقدامات
جے شنکر نے متقی اور ان کے وفد کا حیدرآباد ہاؤس میں خیرمقدم کیا اور بھارت اور افغانستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے افغانستان کے لیے چھ نئے ترقیاتی منصوبوں سمیت متعدد ترقیاتی اور انسانی فلاح کے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی جمعرات کو ایک ہفتے کے دورے کے لیے نئی دہلی پہنچے۔ 9 سے 16 اکتوبر تک متقی کا یہ دورہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد کابل سے نئی دہلی آنے والا پہلا اعلیٰ سطحی وفد ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

