Bharat Express

Dr Sahar Qureshi Exclusive: خواتین کی تعلیم اورصحت کیلئے بہت سنجیدہ ہیں ڈاکٹرسحرقریشی

ڈاکٹر سحرقریشی میڈیکل شعبے سے وابستہ ہیں، لیکن وہ انڈیا اسلاملک کلچرل سینٹرمیں الیکشن بھی لڑچکی ہیں۔ بورڈ آف ٹرسٹی (بی اوٹی) میں الیکشن لڑنے والی ڈاکٹر سحر قریشی نے کافی بہترین مقابلہ کیا تھا۔

میکس ہاسپٹل سے وابستہ ڈاکٹر سحرقریشی قوم کی خدمت کرنے لئے پابند عہد ہیں۔

قوم وملت کی خدمت کا جذبہ ہرکسی میں نہیں ہوتا ہے، لوگ اپنی زندگی اور دنیا کے مسائل میں الجھے رہتے ہیں، لیکن اگرکوئی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے تو یہ بہت مثبت بات ہوتی ہے۔ ایسا ہی جذبہ رکھتی ہیں دہلی کے میکس ہاسپٹل میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قریشی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اگراللہ مجھے اس کا موقع دے۔ بھارت ایکسپریس اردو سے ہوئی خاص بات چیت کا ویڈیو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سحرقریشی میڈیکل شعبے سے وابستہ ہیں، لیکن وہ انڈیا اسلاملک کلچرل سینٹرمیں الیکشن بھی لڑچکی ہیں۔ بورڈ آف ٹرسٹی (بی اوٹی) میں الیکشن لڑنے والی ڈاکٹر سحر قریشی نے کافی بہترین مقابلہ کیا تھا، لیکن وہ صرف تین ووٹوں سے ہارگئی تھیں، اس کے بعد انہیں انڈیا اسلامک  کلچرل سینٹر کی میڈیکل کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جس کے لئے انہوں نے سینٹر کے صدر سلمان خورشید اور ڈاکٹر محسن ولی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read