Bharat Express DD Free Dish

Yoga Day 2025: ڈاکٹر دنیش شرما نے یوگا کو ہندوستان کی شناخت قرار دیا، اس کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے پی ایم مودی کو سراہا

انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی اس لاکھوں سال پرانی روایت کو دنیا کے کونے کونے میں لے گئے ہیں۔‘‘

راجیہ سبھا کے رکن اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ یوگا ہندوستان کی قدیم روایت کا حصہ ہے جسے ملک کے لوگوں نے اپنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی اس لاکھوں سال پرانی روایت کو دنیا کے کونے کونے میں لے گئے ہیں۔ بابا رام دیو نے بھی اس کے پھیلاؤ میں تعاون کیا ہے۔ یہ انسان کو صحت مند بناتا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کا یکساں احترام کیا جاتا ہے۔ اس حسن کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہاں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ایسے میں سب کو ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا چاہیے۔ نماز پڑھنے اور پوجا کرنے والوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ یہ احساس ہی ہندوستان کو دوسرے ممالک سے اوپر لے جاتا ہے۔‘‘

یوگا کو عالمی پہچان دلانے میں بابا رام دیو اور پی ایم مودی کا اہم تعاون

یوگا ڈے سے ایک دن پہلے لکھنؤ کے باوقار موتی محل لان میں سماج کی مختلف سماجی تنظیموں کے ساتھ بڑے پیمانے پر یوگا پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ ’’آج یوگا ڈے پر 200 سے زیادہ ممالک مل کر یوگا کر کے ہندوستان کی اہمیت کو قبول کر رہے ہیں، کیوں ایک صحت مند ذہن مثبت توانائی دیتا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے آیوروید میں کہا گیا ہے کہ پاؤں گرم، پیٹ نرم اور دماغ صحت مند ہونا چاہیے۔ یعنی چہل قدمی سے خون کی گردش درست رہتی ہے، متوازن اور بروقت خوراک پیٹ کو نرم رکھتی ہے اور بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔‘‘ اس پروگرام میں جشن آزادی آرگنائزیشن کے صدر جناب مرلی دھر آہوجا، معروف تاجر سید رفعت، ڈاکٹر صابرہ حبیب جی، لکھنؤ یونیورسٹی کی سابق پروفیسر ڈاکٹر صابرہ حبیب، کونسلر سکیت شرما، مشہور شاعر وید ورت باجپئی اور کئی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read