Bharat Express DD Free Dish

Double voter ID issue: بہار کے ڈپٹی سی ایم وجے سنہا کے پاس بھی نکلا دو ووٹر کارڈ،تیجسوی نے ثبوت کے ساتھ اٹھایا سوال،وجئے سنہا نے دیا جواب

 تیجسوی نے کہا کہ ایس آئی آر ایک بڑا فراڈ ہے۔ یہ حالت ڈپٹی سی ایم وجے کمار سنہا کی ہے۔ میرا کیس آیا تو میڈیا ٹرائل ہوا۔ میں نے اپنا جواب الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ اس کے باوجود مجھے دوبارہ نوٹس بھیجا گیا۔ کیا الیکشن کمیشن وجے کمار سنہا کو نوٹس جاری کرے گا؟ انہیں دو جگہوں سے نوٹس ملنا چاہیے۔

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی ایم ایل اے تیجسوی یادو نے ریاست کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) ڈرافٹ ووٹر لسٹ کو لے کر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اتوار کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ بہار کے ڈپٹی سی ایم وجے کمار سنہا کا نام دو مختلف مقامات پر ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں درج ہے اور ان کے پاس دو مختلف ای پی آئی سی کارڈ بھی ہیں۔ تیجسوی نے میڈیا کو وجے کمار سنہا کے دونوں ووٹر شناختی کارڈ کی تفصیلات دکھائیں۔

انہوں نے دونوں ای پی آئی سی کی تفصیلات آن لائن بھی چیک کیں۔ تیجسوی نے کہا کہ وجے کمار سنہا کا نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں دونوں جگہ پٹنہ اور لکھی سرائے میں شامل ہے۔ یہی نہیں، دونوں ووٹر شناختی کارڈوں پر مختلف EPIC نمبر اور عمر درج ہیں۔ تیجسوی کے مطابق، وجے کمار سنہا کا نام پٹنہ ضلع کے بوتھ نمبر 405 میں سیریل نمبر 757 پر رجسٹرڈ ہے، جس کا ای پی آئی سی نمبر AFS0853341 ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا نام لکھی سرائے ضلع کے بوتھ نمبر 231 میں سیریل نمبر 274 پر بھی شامل ہے جس کے لیے EPIC نمبر IAF3939337 جاری کیا گیا ہے۔

 تیجسوی نے کہا کہ ایس آئی آر ایک بڑا فراڈ ہے۔ یہ حالت ڈپٹی سی ایم وجے کمار سنہا کی ہے۔ میرا کیس آیا تو میڈیا ٹرائل ہوا۔ میں نے اپنا جواب الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ اس کے باوجود مجھے دوبارہ نوٹس بھیجا گیا۔ کیا الیکشن کمیشن وجے کمار سنہا کو نوٹس جاری کرے گا؟ انہیں دو جگہوں سے نوٹس ملنا چاہیے۔ ایک پٹنہ ضلع سے اور دوسرا ضلع لکھیسرائے سے۔ دراصل ریاست میں ووٹر لسٹ کی درستگی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس دوران اب ڈپٹی سی ایم کے نام کے بھی دو مختلف مقامات پر ہونے کے دعوے کے ساتھ ایس آئی آر کے عمل کی شفافیت پر بحث تیز ہوگئی ہے۔ غور طلب ہے کہ تیجسوی یادو خود پہلے ہی دو ای پی آئی سی کارڈ رکھنے کے الزامات کو لے کر تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ ایسے میں اس نئے الزام سے بہار کی سیاست میں گرمی بڑھ گئی ہے۔حالانکہ وجئے سنہا نے اس مسئلے کے منظرعام پر آنے کے بعد اپنی طرف سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایک جگہ سے نام ہٹانے کی درخواست جمع ہے۔اس دوران انہوں نے رسید بھی دکھائی اور کہا کہ بی ایل او کو بھارم بھر کردیا ہےتاکہ نام ہٹایا جاسکے، تیجسوی یادو بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔میں صرف لکھی سرائے سے ووٹ کرتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read