ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بیچ اجمیر شریف درگاہ کے دیوان زین العابدین علی خان نے حکومت سے پاکستان پر قبضہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیل غزہ کے اندر کر رہا ہے اسی طرح بھارت کو پاکستانی شہر پر قبضہ کرنا چاہیے۔زین العابدین علی خان نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن سندور کی تعریف کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ جس طرح سے ہمارے ملک کی بہنوں اور بیٹیوں کا سندور برباد کیا گیا، اسی کی بنیاد پر ہندوستان کے وزیر اعظم، تینوں کمانڈر ان چیفس، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اجیت ڈوول نے ایک ایسا اقدام کیا جو قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اندر گھس کر انہیں ہلاک کیا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ مسعود اظہر کے خاندان کو قتل کر دیا گیا۔ یہ پہلگام میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت ہے۔اجمیر شریف درگاہ کے دیوان نے کہا کہ میں ہندوستانی عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ اس وقت ہندوستانی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں تاکہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔
Ajmer, Rajasthan: On #OperationSindoor, Diwan and spiritual head of Ajmer Dargah, Syed Zainul Abedin Ali Khan says, “No amount of praise is enough for Operation Sindoor that India has launched. The way the sindoor of our country’s daughters and sisters was wiped away, using that… pic.twitter.com/BYpxTFb7e2
— IANS (@ians_india) May 9, 2025
زین العابدین علی خان نے کہا کہ 1971 میں میں لاہور گیا اور چائے پی اور کھانا کھایا، جس طرح اسرائیل غزہ پر قبضہ کر کے اپنی حکومت قائم کر رہا ہے، اسی طرح بھارت کو پاکستان کے تمام شہروں پر قبضہ کر کے اتحاد کے دھاگے میں باندھنا چاہیے، وزیر اعظم کا یہ بھی خیال ہے کہ بھارت کے اندر متحد ہو کر ہی ان شہروں پر قبضہ کر لیا جا سکتا ہے۔22 اپریل کو دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ایک بڑا حملہ کیاتھا۔ اس میں 26 لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس کے بعد بھارت 6-7 مئی کو آپریشن سندور شروع کیا گیا جو آج بھی جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




