Bharat Express DD Free Dish

‘Didi Cafe’ Launched in Marihan Mirzapur: مرزا پور کے مڑیہان میں ’دیدی کیفے‘ کا آغاز، اڈانی فاؤنڈیشن کادیہی خواتین کو خود کفیل بنانے کی سمت بڑا قدم

اتر پردیش کے مرزا پور کے مڑیہان علاقے میں ’’دیدی کیفے‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے، جو نہ صرف صاف ستھرا اور معیاری کھانا فراہم کر رہا ہے بلکہ دیہی خواتین کو خود مختار بنانے کی ایک مضبوط کوشش بھی بن گیا ہے۔ چھوٹے قصبوں میں عموماً صاف اور معیاری کھانا حاصل کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے، کیونکہ سڑک کنارے ڈھابوں اور ٹھیلوں پر کھانے کی کوالٹی پر سوال اٹھتے رہتے ہیں۔ اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اڈانی فاؤنڈیشن کی پہل پر ’’دیدی کیفے‘‘ شروع کیا گیا ہے۔

یو پی کے مرزا پور ضلع میں خواتین کی ورک پاپولیشن ریشیو تقریباً 22.7 فیصد ہے (مردم شماری 2011 کے مطابق)، یعنی دیہی علاقوں میں خواتین کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہیں۔ ایسے میں ’’بیٹی بچاؤ سیلف ہیلپ گروپ‘‘ کے تعاون سے ’’دیدی کیفے‘‘ قائم کیا گیا، جس سے خواتین کو باعزت روزگار اور مستقل آمدنی کا ذریعہ مل رہا ہے۔ اس اضافی آمدنی سے خواتین اپنے بچوں کی تعلیم، صحت اور گھریلو ضروریات پوری کر سکیں گی۔

10 خواتین سنبھال رہیں ذمہ داری

اس کیفے کو چلانے کی مکمل ذمہ داری سیلف ہیلپ گروپ ’’بیٹی بچاؤ‘‘ کی 10 خواتین کے پاس ہے، جبکہ کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مرد شیف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ گروپ میں رنکو دیوی (صدر)، بٹّن (سیکریٹری) اور جے للیتا (خزانچی) اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ سونی، زہرا بیگم، نجیبل، سائرون، حسینہ بیگم، سونا بیگم اور پاروتی بطور رکن کیفے کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ یہ تمام خواتین مڑیہان کے دیوری کلاں گاؤں کی رہائشی ہیں اور صبح سے شام تک کھانا تیار کرنے، پیش کرنے اور صفائی کا خیال رکھنے کی ذمہ داری انجام دیتی ہیں۔ یہاں مقامی سنیکس، مٹھائیاں، لنچ اور ڈنر مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

بہترین لوکیشن

یہ کیفے مڑیہان تحصیل دفتر کے سامنے اتر پردیش اسٹیٹ ہائی وے 5 پر واقع ہے، جو مرزا پور کو رابرٹس گنج سے جوڑتا ہے۔ اس مقام کی وجہ سے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ مسافر بھی آسانی سے یہاں رک سکتے ہیں۔ کیفے میں 35 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جہاں خاندان اور دفتری عملہ آرام سے کھانا کھا سکتا ہے۔یہاں زیادہ تر اڈانی تھرمل پاور پلانٹ کے ملازمین، تحصیل دفتر کا عملہ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر مڑیہان کے اسٹاف، طلبہ اور عام شہری کھانا کھانے آتے ہیں۔

دیدی کیفے کی خاص بات

دیدی کیفے کی سب سے بڑی خصوصیت صحت اور صفائی ہے۔ یہاں اعلیٰ معیار کا تیل اور دیگر اشیا استعمال کی جاتی ہیں اور صفائی کے سخت اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے۔ صاف ستھری نشستوں کا انتظام بھی چھوٹے قصبوں میں ایک منفرد پہل مانا جا رہا ہے۔

دیدی کیفے نے ثابت کر دیا ہے کہ جب خواتین کو موقع اور تعاون ملتا ہے تو وہ نہ صرف اپنے گھر بلکہ پورے معاشرے کی تصویر بدل سکتی ہیں۔ مڑیہان کا یہ چھوٹا سا کیفے آج دیہی خواتین کی آمدنی اور عوام کی صحت دونوں کے لیے امید بن چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read