Bharat Express DD Free Dish

Delhi-NCR Weather: دہلی میں شدید دھند اور سرد لہر کا قہر برقرار ، 16 سال کا ٹوٹا ریکارڈ، گھنے کہرے کا یلو الرٹ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار سے کہرے میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔ 20 جنوری تک جزوی بادل اور کہرے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے صفدرجنگ اور آیا نگر علاقوں میں سب سے کم 4.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

نئی دہلی : نئی دہلی : دہلی اور این سی آر میں شدید دھند اور سرد لہر  کے ساتھ ساتھ گھنے کہرے کی چادرہرسمت چھائی ہوئی ہے، عالم یہ ہے کہ چند میٹر کے فاصلے پر کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے ، سوائے گھنے کہرے کی سفید چادر کے علاوہ کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے ، زندگی تھم سی گئی ہیں ۔ ، جس سے عوام کو شدید ٹھٹھرتی ہوئی سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 17 جنوری کو بھی دہلی میں درمیانے سے گھنے کہرا چھایا ہواہے، جبکہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود بنا ہوا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہرے کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا ہے، جس کے سبب سڑک اور فضائی آمد و رفت متاثر ہو رہا ہے۔ سرد ہواؤں کی وجہ سے دن بھر سردی کا احساس برقرار رہے گا، جب کہ شام ہوتے ہی ایک بار پھر سردی میں اضافہ اور کہرا چھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی والوں کو فی الحال شدید سردی سے فوری راحت ملتی نظر نہیں آ رہی۔ آنے والے دنوں میں بھی سرد موسم اور کہرے کا اثر برقرار رہے گا۔ آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار سے کہرے میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔ 20 جنوری تک جزوی بادل اور کہرے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے صفدرجنگ اور آیا نگر علاقوں میں سب سے کم 4.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ پالَم اور لودھی روڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری جبکہ رج ایریا میں 6.0 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن تک موسم میں خاص تبدیلی کا امکان نہیں، اس کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔

اگرچہ جمعہ کے روز معمولی راحت محسوس کی گئی، لیکن صبح کے وقت گھنا کہرا چھایا رہا۔ دن کے وقت سورج نکلنے سے ہلکی دھوپ نے کچھ حد تک راحت دی، تاہم مجموعی طور پر موسم بدستور سخت بنا ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو دہلی میں سردی نے گزشتہ 16 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پالَم علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جو معمول سے تقریباً 5 ڈگری کم تھا۔ یہ سال 2010 کے بعد دہلی کا سب سے کم درجہ حرارت رہا۔ آیا نگر دوسرے نمبر پر رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read