Bharat Express DD Free Dish

Delhi Air Quality Index: دہلی-این سی آر میں سردی، کہرا اور آلودگی کا ٹرپل حملہ، اے کیو 567 سے تحاوز،محکمہ موسمیات کا جاری یلو الرٹ

سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق اتوار کی صبح دہلی کا اوسط اے کیو آئی خراب سطح پر رہا۔ صبح سات بجے تک مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال تشویشناک رہی۔ روہنی میں سب سے بدترین حالت دیکھی گئی، جہاں اے کیو آئی انتہائی خطرناک سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

نئی دہلی :دہلی اور این سی آر میں سردی، گھنے کہر ےاور فضائی آلودگی نے ایک ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی موسم مزید سخت ہونے کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جنوری سے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آ سکتی ہے، جس کا اثر نئے سال کی تقریبات اور لوگوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پڑ سکتا ہے۔دارالحکومت دہلی سمیت این سی آر کے شہر مسلسل زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ اتوار کے روز دہلی پر اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہی، جب کہ صبح کے وقت سردی کے ساتھ ہلکا کہر بھی دیکھا گیا۔ ہوا کی رفتار کم ہونے کے باعث فضائی آلودگی کی سطح بدستور سنگین بنی ہوئی ہے، جس سے سردی کا احساس اور زیادہ بڑھ گیا ہے۔

سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق اتوار کی صبح دہلی کا اوسط اے کیو آئی خراب سطح پر رہا۔ صبح سات بجے تک مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال تشویشناک رہی۔ روہنی میں سب سے بدترین حالت دیکھی گئی، جہاں اے کیو آئی انتہائی خطرناک سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ چاندنی چوک میں بھی آلودگی کی سطح بے حد خراب رہی۔
خاص طور پر دہلی-این سی آر جیسے علاقوں میں، جہاں 28 دسمبر 2025 کو، دہلی میں اے کیو آئی 569 اور نوئیڈا میں 682 ریکارڈ کیا گیا تھا، جو سانس لینے میں دشواری، پھیپھڑوں کو نقصان، اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ این سی آر کے دیگر علاقوں میں بھی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے اوپر رہی۔ غازی آباد کے لونی اور وسندھرا میں آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، جب کہ گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک فیز فائیو میں بھی فضائی معیار تشویشناک سطح پر ریکارڈ ہوا۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے نظام کے مطابق فی الحال آلودگی میں فوری بہتری کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔

موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ہفتے کی صبح دہلی کے کئی علاقوں میں درمیانے درجے کا اور کچھ مقامات پر گھنا کہر چھایا رہا، جب کہ رات کے وقت بھی ہلکا کہر برقرار رہا۔ ماہرین کے مطابق اتوار کو بھی موسم کی یہی کیفیت رہنے کا امکان ہے۔ہفتے کے روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے قدرے زیادہ تھا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ آئندہ دو دنوں تک کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی توقع ہے، جس کے بعد اس میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read