ملک کی راجدھانی دہلی ایک بار پھر زہریلی ہوا کے سنگین بحران سے گزر رہی ہے۔ بین الاقوامی ادارے ’آئی کیو اےایئر‘ کی لائیو رینکنگ کے مطابق دہلی اب دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔ جمعرات (20 نومبر 2025) کو دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 506 تک پہنچ گیا، جو کہ’خطرناک‘(Hazardous) درجے میں آتا ہے۔ اس غیر معمولی آلودگی نے نہ صرف انسانوں کی صحت پر شدید اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے بلکہ پالتو جانوروں کے لیے بھی خطرہ پیدا کر دیا ہے۔
بے زبان بھی متاثر: نیبولائزر لگے کتے کی تصویر وائرل
دہلی کی زہریلی ہوا نے اب جانوروں کو بھی نہیں بخشا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پالتو کتے کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ اس تصویر میں ایک کتے کو سانس کی تکلیف کے باعث نیبولائزر لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دردناک تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ آلودگی کی سطح کس قدر خطرناک ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق پالتو جانوروں، خاص طور پر کتوں میں، برونکائٹس، سانس لینے میں دشواری اور پھیپھڑوں کے دیگر انفیکشن کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ وہ زمین کے قریب رہتے ہیں اور آلودگی کے بھاری ذرات (PM 2.5) کے براہ راست اثر میں آتے ہیں۔
دہلی کا AQI 506: خطرے کی حد سے بہت اوپر پہنچا
آئی کیو ایئر کی لائیو رینکنگ کے مطابق دہلی کا AQI 506 ریکارڈ کیا گیا، جس نے اسے عالمی فہرست میں سب سے اوپر پہنچا دیا ہے۔ مقابلتاً دیگر بڑے آلودہ شہروں کا AQI اس سے کہیں کم ہے۔
صحت کے ماہرین کی وارننگ — پھیپھڑوں کے لیے جان لیوا
صحت کے ماہرین نے AQI کے 500 سے تجاوز کرنے پر سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ اس سطح پر فضا میں موجود باریک ذرات (PM 2.5 اور PM 10) پھیپھڑوں کی گہرائی تک داخل ہو جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



