SC in Action on Delhi Air Pollution: آلودگی پر سپریم کورٹ سخت، دہلی کے 300 کلومیٹر دائرے سے ہٹیں گے کوئلہ پلانٹس؟ مرکز اور ریاستوں کو نوٹس جاری
فضائی آلودگی سے متعلق عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف انڈیا نے دہلی این سی آر میں بڑھتی فضائی آلودگی کے معاملے پر مرکزی حکومت اور تمام ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے مرکز سے یہ بھی پوچھا ہے کہ دہلی این سی آر کے علاقے سے نئے کوئلہ پر مبنی پاور پلانٹس کو باہر منتقل کرنے کی تجویز پر اس کا کیا موقف ہے۔
Delhi air pollution control: دہلی کی ہوا بہتر بنانے کی تیاری؛ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی وزیر کی میٹنگ، ٹریفک جام اور فیکٹریوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی
دہلی کی ہوا اور دھند میں کمی لانے کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت نے میٹنگ کی ہے۔ سڑکوں، ٹریفک، کچرے اور صنعتی آلودگی پر اب سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
No work just rhetoric: ’کام نہیں، صرف بیان بازی‘، آلودگی کے معاملے پر بی جے پی صدر کا عام آدمی پارٹی پر بڑا حملہ
دہلی کی سیاست میں آلودگی کو لے کر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سنگین مسئلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے درمیان زبانی جنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
Delhi-NCR weather, pollution update: دہلی-این سی آر میں ’ویدر ایمرجنسی‘، گھنے کوہرے کا اورنج الرٹ اور آلودگی کی صورتحال ’شدید‘، گھر سے نکلنے سے پہلے پڑھ لیں یہ رپورٹ!
دارالحکومت دہلی اور اس سے متصل شہروں میں آج صبح گھنی دھند اور زہریلی ہوا کا راج رہا۔ حدنگاہ کم ہونے کے باعث فضائی اور ریل خدمات متاثر ہوئیں، جس سے مسافروں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر دیکھی گئی جبکہ ٹرینیں بھی سست رفتاری سے چلتی رہیں۔
Delhi Pollution Alert: دہلی-این سی آر میں گھنے کہرے پر آئی ایم ڈی کی وارننگ، حددنگاہ صفر، دہلی میں اے کیو آئی 500 سے تجاوز
دہلی کی صورتحال کسی 'گیس چیمبر' سے کم نہیں ہے۔ ہوا کی رفتار انتہائی کم ہے، اور کئی علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اشوک وہار، روہنی، جہانگیر پوری، اور وزیر پور میں اے کیو آئی کی سطح 500 تک پہنچ گئی ہے۔
Delhi Air Pollution: دہلی–این سی آر میں زہریلی فضا برقرار، اے کیو آئی 350 کے پار، پوری دہلی پر زہریلے اسموگ کی موٹی تہہ چھائی
قومی راجدھانی میں سردی کی لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار بہت کم ہونے سے دھند مزید گھنی ہو جائے گی۔ دن کے وقت سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، جب کہ صبح نمی کا تناسب 100فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔
Delhi Air Pollution:دہلی–این سی آر میں زہریلی ہوا میں سانس لینا ہوا مشکل، اے کیو آئی خطرناک سطح پر، بہت ضروری ہو تب ہی گھروں سے باہر نکلیں
حکومت نے آلودگی کے نو اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے، اور ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر مسٹ سسٹم لگائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ MCD 311 ایپ کا استعمال کرتے ہوئے دھول، کوڑا کرکٹ اور دیگر بلدیاتی مسائل کے بارے میں شکایات درج کریں تاکہ انہیں جلد حل کیا جا سکے۔
Delhi Pollution is affecting not only the lungs: صرف پھیپھڑوں پر نہیں، ہڈیوں پر بھی اثر ڈال رہی ہے آلودگی
سپر اسپیشیئلٹی اسپتال پٹپڑگنج میں گزشتہ 15 سال سے پرنسپل کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر دیپک اروڑا بتا رہے ہیں کہ آلودگی صرف پھیپھڑوں ہی نہیں بلکہ ہڈیوں اور جوڑوں کو بھی گہرائی سے نقصان پہنچا رہی ہے۔
Dr. Rajeshwar Singh Demands Decisive Policy Action: بچوں کی صحت بمقابلہ زہریلی ہوا: ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے فیصلہ کن پالیسی کا کیا مطالبہ
دہلی-این سی آر میں مسلسل بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی اور بچوں کی صحت پر اس کے سنگین اثرات کے پیشِ نظر، سروجنی نگر کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک اہم خط لکھ کر فوری طور پر ’’صاف ہوا تعلیمی تسلسل پالیسی‘‘ نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔
Delhi is the worlds most polluted city: AQI 500 سے تجاوز… دہلی اب دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر، انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کے لیے بھی خطرہ؛ یہ منظر دیکھ کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران
دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے، یہاں ایئر کوالٹی انڈیکس AQI 506 تک پہنچ گیا۔ زہریلی ہوا کا اثر اب صرف انسانوں پر نہیں بلکہ جانوروں پر بھی ظاہر ہونے لگا ہے۔ انٹرنیٹ پر سامنے آئی ایک تصویر میں ایک کتے کو نیبولائزر لگا کر علاج کرتے دیکھا گیا، جس نے سب کو چونکا دیا اور آلودگی کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کر دیا۔





