دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی سیکورٹی میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ تبدیلی مرکزی حکومت نے کی ہے۔ اس کے مطابق اب دہلی کے وزیراعلیٰ کی سیکورٹی واپس دہلی پولیس کو سونپ دی جائے گی۔مرکزی حکومت نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو دی گئی سی آرپی ایف کی زیڈ زمرہ کی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ یہ فیصلہ حملے کے چند دن بعد لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے عارضی طور پر سی آر پی ایف کا احاطہ دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ20 اگست کی صبح سول لائنز کے کیمپ آفس میں عوامی سماعت کے دوران ایک شخص نے ریکھا گپتا پر حملہ کیا۔ چیف منسٹر کے دفتر نے اس حملے کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا۔ حملے کے اگلے ہی دن وزارت داخلہ نے سی آر پی ایف وی آئی پی سیکورٹی ونگ کو ہدایت کی تھی کہ وہ انہیں زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرے۔ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے پہلے سی آر پی ایف کو سیکورٹی دینے کا حکم نامہ تیار کیا تھا، لیکن بعد میں اس پلان میں تبدیلی کرتے ہوئے احاطہ ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اب سی ایم گپتا کی سیکورٹی کی ذمہ داری دہلی پولیس سنبھالے گی۔
دہلی پولیس اس معاملے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں مرکزی ملزم ساکیریا راجیش بھائی کھمجی (41) شامل ہے، جو راجکوٹ، گجرات کا رہنے والا ہے اور آٹو رکشہ ڈرائیور ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




