Bharat Express

Arvind Kejriwal Health: اروند کیجریوال کی طبعیت خراب ہوگئی، شوگر لیول 46 تک پہنچ گیا

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا شوگرلیول مسلسل اوپر نیچے ہو رہا ہے۔ کیجریوال کا شوگرلیول 46 تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوگر لیول کا اتنا نیچے جانا بہت خطرناک ہے۔

کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حراست میں اروند کیجریوال کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ ان کا شوگرلیول مسلسل اوپرنیچے ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کیجریوال کا شوگرلیول 46 تک گرگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوگرلیول کا اتنا نیچے جانا بہت خطرناک ہے۔

اس سے قبل اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ منگل کی شام کو جیل میں اپنے شوہرسے ملنے گئی۔ انہیں شوگرہے، شوگرلیول ٹھیک نہیں چل رہا، لیکن عزم  مضبوط ہے۔ وہ بہت سچے محب وطن، نڈراورہمت والے شخص ہیں۔ ان کی لمبی عمر، صحت اورکامیابی کی کامنا کرنا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا جسم جیل میں ہے، لیکن آتما آپ سب کے درمیان ہے۔ آنکھیں بند کروتومجھے اپنے آس پاس ہی محسوس کروگے۔

 اروند کیجریوال 28 مارچ کو کریں گے بڑا انکشاف: سنیتا کیجریوال

سنیتا کیجریوال نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے کئی چھاپوں میں ایک پیسہ بھی نہیں ملا اوران کے شوہر28 مارچ کو عدالت میں مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے میں بڑا انکشاف کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا اورایک عدالت نے انہیں 28 مارچ تک ایجنسی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔