دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال (Swati Maliwal) کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی ایمس کے سامنے سواتی مالیوال کوایک کار سوارنے تقریباً 15 میٹرتک گھسیٹا۔ اس کے ساتھ ہی کار سوارنے ان کوغلط اشارے بھی کئے۔ جب انہوں نے کارڈرائیورکو روکنے کی کوشش کی تو ان کا ہاتھ کار کی کھڑکی میں پھنس گیا، جس کے بعد وہ سواتی مالیوال کو گھسیٹتا ہوا لے گیا۔ اس معاملے سے متعلق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
وہیں ڈی سی پی چندن سنگھ نے بتایا کہ حوض خاص تھانے سے ایک کال آئی تھی۔ ایک خاتون کو ایک کار والے نے غلط اشارے کئے اور 15-10 میٹرتک گھسیٹا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی عمر 47 سال ہے اوراس نے شراب پی رکھی تھی۔ معاملے سے متعلق ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے۔ اسی دوران پولیس نے بتایا کہ جس خاتون کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے، وہ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال ہیں۔
कल देर रात मैं दिल्ली में महिला सुरक्षा के हालात Inspect कर रही थी। एक गाड़ी वाले ने नशे की हालत में मुझसे छेड़छाड़ की और जब मैंने उसे पकड़ा तो गाड़ी के शीशे में मेरा हाथ बंद कर मुझे घसीटा। भगवान ने जान बचाई। यदि दिल्ली में महिला आयोग की अध्यक्ष सुरक्षित नहीं, तो हाल सोच लीजिए।
— Swati Maliwal (@SwatiJaiHind) January 19, 2023
دہلی میں خواتین کمیشن کی چیئرپرسن محفوظ نہیں
سواتی مالیوال نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ کل دیر رات دہلی میں خواتین کی سیکورٹی کا جائزہ لے رہی تھی۔ ایک گاڑی والے نے نشے کی حالت میں مجھ سے چھیڑ چھاڑکی اور جب میں نے اسے پکڑا تو گاڑی کے شیشے میں میرا ہاتھ بند کرکے مجھے گھسیٹا۔ خدا نے میری جان بچائی، اگر دہلی میں خواتین کمیشن کی چیئرپرسن محفوظ نہیں، تو حال سوچ لیجئے۔
(DCW chief)Swati Maliwal,dragged by car for 10-15 meters,at around 3.11 am opp AIIMS gate 2, after her hand got stuck in car’s window as driver, Harish Chandra, suddenly pulled up glass window while she was reprimanding him as he asked her to sit in his car: Delhi Police pic.twitter.com/fZh5GXhbIP
— ANI (@ANI) January 19, 2023
ایمس کے سامنے پیش آیا حادثہ
پولیس کے مطابق، ‘ٌپٹرولنگ گاڑی کو دیر رات 3:05 بجے ایمس گیٹ نمبر 2 کے سامنے فٹ پاتھ پر ایک خاتون نظرآئی۔ پوچھ گچھ کرنے پر خاتون نے بتایا کہ اسے کارسے گھسیٹا گیا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ نشے میں ایک بلینو کار ڈرائیوران کے پاس رکا، اس نے بری نیت سے اسے کار میں بیٹھنے کے لئے کہا۔ خاتون کے منع کرنے پر وہ چلا گیا اور سروس لین سے یوٹرن لے کر واپس آگیا۔ ڈرائیور نے ایک بار پھر خاتون کو کار میں بیٹھنے کے لئے کہا۔ خاتون نے اسے پھٹکار لگائی۔ وہ ڈرائیورکے سائڈ کی کھڑکی کے پاس پہنچی تو کار ڈرائیورنے تیزی سے کھڑکی کا شیشہ چڑھا لیا۔ خاتون کا ہاتھ کارمیں پھنس گیا اور وہ 15-10 میٹر تک گھسیٹتی چلی گئی’۔
-بھارت ایکسپریس