Bharat Express

Coromandel Express accident: اوڈیشہ کے بالاسور میں بڑا ٹرین حادثہ،50سے زائد ہلاکتیں،180سے زائد زخمی

ٹرین حادثے میں زخمی 132 مسافروں کو اسپتال میں کیا گیا منتقل،قریب 50 مسافروں کی ہوئی موت،پچاس ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر موجود، ریسکیو آپریشن جنگی سطح پر جاری

Coromandel Express accident: اوڈیشہ کے بالاسور میں آج  شام ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے ۔ کورومنڈیل ایکسپریس (12841) اور مال ٹرین بہناگا اسٹیشن کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کورومنڈیل ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین کے کئی ڈبے مال ٹرین پر چڑھ گئے۔ رپورٹ کے مطابق کورومنڈیل کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ کئی لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 179 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔ حادثہ شام تقریباً 6:51 بجے پیش آیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹرین کے الٹنے والے ڈبوں میں کئی مسافروں کے پھنس جانے کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے۔ فی الحال اس روٹ پر تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 32 افراد کی ایک اوراین ڈی آر ایف ٹیم کو بچاؤ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ آزاد ذرائع کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد پچاس کو تجاوز کرچکی ہے، وہیں زخمیوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اسپیشل ریلیف کمشنر کے دفتر نے بتایا کہ ٹیمیں جائے حادثہ پر تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کے لیے پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی بالاسور کلکٹر کو بھی تمام ضروری انتظامات کرنے کے لیے موقع پر پہنچنے کی اطلاع دی گئی ہے اور اگر ریاستی سطح سے کوئی اضافی مدد درکار ہے تو ایس آر سی کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریک کو صاف کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی فائر سروسز ڈاکٹر سدھانشو سارنگی بھی جائے حادثہ کے لیے ہیڈ کوارٹر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر جنریٹر اور لائٹس کا انتظام کر رہی ہے۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے وزیر پرمیلا ملک اور اسپیشل ریلیف کمشنر کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔

Also Read