Bharat Express DD Free Dish

Fadnavis slams Thackerays: وزیر اعلیٰ فڈنویس نے ٹھاکرے برادران پر کسا طنز، پوچھا-مراٹھی زبان کا جشن منانے والی ریلی میں سیاست کی بات کیوں؟

دریں اثنا سی ایم فڈنویس نے یہ بھی کہا کہ حالاں کہ ٹھاکرے برادران نے مراٹھی کا جشن منانے کے لیے یہ ریلی کی تھی، تاہم اس ریلی میں ادھو ٹھاکرے نے سیاست کی بات کرنے کا انتخاب کیا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ہفتہ کو ممبئی میں ایک میگا ریلی کے دوران دو دہائیوں کے بعد ٹھاکرے برادران کے ایک ساتھ آنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو کام بالا صاحب ٹھاکرے نہیں کر سکے، وہ میں نے کر دیا۔ راج ٹھاکرے کے اس بیان پر کہ جو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے وہ کر دکھایا ہے جو کوئی نہیں کر سکتا تھا، طنز کرتے ہوئے سی ایم فڈنویس نے کہا کہ ’’میں راج ٹھاکرے کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے ان (دونوں بھائیوں) کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ دیا۔‘‘

واضح رہے کہ راج ٹھاکرے نے ممبئی کے ورلی میں ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ایک زبردست ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ادھو (ٹھاکرے) اور میں 20 سال بعد اکٹھے ہو رہے ہیں… جو بالاصاحب ٹھاکرے نہیں کر سکے، ہزاروں دوسرے نہیں کر سکے، دیویندر فڑنویس وہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔‘‘

مراٹھی زبان کے جشن میں سیاست کی بات کیوں؟ سی ایم فڈنویس نے ادھو ٹھاکرے سے پوچھا سوال

دریں اثنا سی ایم فڈنویس نے یہ بھی کہا کہ حالاں کہ ٹھاکرے برادران نے مراٹھی کا جشن منانے کے لیے یہ ریلی کی تھی، تاہم اس ریلی میں ادھو ٹھاکرے نے سیاست کی بات کرنے کا انتخاب کیا، کیوں کہ وہ مایوس اور جھلائے ہوئے ہیں۔ سی ایم فڈنویس نے کہا کہ ’’یہ مراٹھی زبان کی جیت کی ریلی تھی، لیکن ادھو ٹھاکرے نے سیاست کے بارے میں بات کرنے کا انتخاب کیا اور اس پر بات کی کہ انھیں اقتدار سے کیسے بے دخل کیا گیا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’وہ مایوسی سے بول رہے ہیں، کیوں کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن پر 25 سال سے زیادہ حکومت کرنے کے باوجود ان کے پاس دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس کے برعکس ہم نے شہر کی ترقی کی ہے اور ممبئی میں مراٹھیوں کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ ہمیں مراٹھی ہونے پر فخر ہے، لیکن ساتھ ہی ہم ہندوتوا وادی ہیں اور ہمارا ہندوتوا سب کو ساتھ لے کر چلنے والا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read