Bharat Express DD Free Dish

CJI BR Gavai Bhutan Visit: چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوَئی نے بھوٹان میں راجا  جگمے کھیسر اور وزیر اعظم داشو سے کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران چیف جسٹس نے دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات کی اور بھارت-بھوٹان تعلقات کو مضبوط کرنے کی اپنی عہد وابستگی کو دہرایا۔

بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران بھارت کے چیف جسٹس بی آر گوئی نے 25 اکتوبر کو بھوٹان کے راجا جگمے کھیسر نامگیال وانگچک اور 24 اکتوبر کو وزیراعظم داشو تشیرنگ توبگے کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں چیف جسٹس گوئی نے دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات کی اور بھارت-بھوٹان تعلقات کو مضبوط کرنے کی اپنی عہد وابستگی کو دہرایا۔ CJI گوئی نے ٹیکنالوجی انٹگریشن، صلاحیت سازی (capacity building) اور علم کے تبادلے (knowledge exchange) کے شعبوں میں بھوٹانی عدلیہ کی مدد کے لیے بھارتی عدلیہ کی آمادگی بھی ظاہر کی۔

ہر سال کلرک کے  دو عہدے بھوٹان کو دیے جائیں گے

چیف جسٹس گوَئی نے JSW سکول آف لا کے طلبہ اور فیکلٹی کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت کی۔ اس پروگرام میں راجکماری سونم ڈچین وانگچک اور بھوٹان کے چیف جسٹس، جسٹس نوربو تشیرنگ بھی موجود تھے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے قانون کی تعلیم میں ہمدردی، علم اور اخلاقی ذمہ داری کے اصولوں پر زور دیا۔ بھارت اور بھوٹان کے درمیان پائیدار تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے CJI نے اعلان کیا کہ بھارت کی سپریم کورٹ میں لا کلرک کے دو عہدے ہر سال بھوٹان کے لا گریجویٹس کو دیے جائیں گے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان علمی رابطے اور پیشہ ورانہ تعاون کو مضبوط کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read