چندریان 3 کو کیا گیا لانچ
چاند پر جانے کے لیے بھارت کا انتہائی متوقع چندریان 3 کو آج یعنی 14 جولائی کو دوپہر 2:35 بجے آندھرا پردیش میں موجود سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز (Space Centre) سے لانچ کیا گیا۔ اس مشن پر ملک کی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ چندریان 3 کو اسرو کے سب سے قابل اعتماد راکٹ ایل وی ایم سے لانچ کیا گیا۔ چندریان 3 لینڈر، روور اور پروپلشن ماڈیول سے لیس ہے۔ اس کا وزن تقریباً 3,900 کلو گرام ہے۔چاند پر جانے کے لیے چندریان 3 کو کئی مراحل سے گزرنا ہوگا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چندریان 3 کو ان مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد چاند تک پہنچنے میں 40 سے 45 دن لگ سکتے ہیں۔
#WATCH | Indian Space Research Organisation (ISRO) launches #Chandrayaan-3 Moon mission from Satish Dhawan Space Centre in Sriharikota.
Chandrayaan-3 is equipped with a lander, a rover and a propulsion module. pic.twitter.com/KwqzTLglnK
— ANI (@ANI) July 14, 2023
چندریان 3 سری ہری کوٹا سے کامیابی کے ساتھ روانہ ہوا۔
Chandrayaan-3 mission: Spacecraft lifts off successfully from Sriharikota
Read @ANI Story | https://t.co/8fATRuqkzy#ISRO #Chandrayaan3 #Sriharikota pic.twitter.com/2Pj1frPCBh
— ANI Digital (@ani_digital) July 14, 2023
سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز میں اسرو ٹیم چاند مشن چندریان 3 کی پیشرفت کی نگرانی کر رہی ہے
#WATCH | ISRO team monitors the progress of Moon mission Chandrayaan 3 at Satish Dhawan Space Centre in Sriharikota pic.twitter.com/wZDI3ppX8b
— ANI (@ANI) July 14, 2023
اسرو کے سائنسدانوں نے سیٹلائٹ کو لانچ وہیکل سے الگ کرنے کا اعلان کیا۔ سیٹلائٹ کو اب چاند پر اپنا سفر شروع کرنے کے لیے مطلوبہ مدار میں رکھ دیا گیا ہے۔
#WATCH ISRO वैज्ञानिकों ने प्रक्षेपण यान से उपग्रह के सफल पृथक्करण की घोषणा की। उपग्रह को अब चंद्रमा की यात्रा शुरू करने के लिए वांछित कक्षा में स्थापित कर दिया गया है। pic.twitter.com/41goWBYoMW
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 14, 2023
LVM3 M4 وہیکل کے مدار میں کامیابی کے ساتھ لانچ ہونے کے بعد چندریان 3 کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ویراموتھویل اور اسرو کے سربراہ ایس سومانتھ اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسرو کا کہنا ہے کہ “چندریان-3، اپنے عین مدار میں، چاند کی طرف اپنا سفر شروع کر چکا ہے۔ خلائی جہاز کیا ہیلتھ نارمل ہے۔”
#WATCH | #Chandrayaan3 project director P Veeramuthuvel and ISRO chief S Somanath share their delight after the LVM3 M4 vehicle successfully launched it into orbit.
“Chandrayaan-3, in its precise orbit, has begun its journey to the Moon. Health of the Spacecraft is normal,” says… pic.twitter.com/nL52Ue5e7D
— ANI (@ANI) July 14, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان 3 کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ” چندریان 3 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک۔”
Successful launch of #Chandrayaan3
Congratulations to @isro and our scientists.
Jai Hind 🇮🇳🇮🇳🇮🇳 #NewIndia pic.twitter.com/ISlZMaT2CW
— Narendra Modi For New India (@NaMo4PM) July 14, 2023