Bharat Express DD Free Dish

Celebi Aviation moves court: سیلبی ایوی ایشن نے سیکورٹی کلیئرنس کی منسوخی کے خلاف کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ، کہا-ہمارا ترکیہ کی حکومت سے کوئی تعلق نہیں

قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے مرکز کے ذریعہ سیکورٹی کلیئرنس کو منسوخ کرنے کے ایک دن بعد ترکی میں مقیم ایوی ایشن فرم Celebi (سیلبی) نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکز کا یہ حکم آپریشن سندور کے بعد ہندوستان کے ساتھ دشمنی کے دوران ترکی کی طرف سے پاکستان کی حمایت کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

حکومت کہا قومی سلامتی کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے قدم

جمعرات کو بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی نے گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو خدمات فراہم کرنے والی ترکی فرم سیلبی کا سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دیا تھا، جو ہندوستان کے نو بڑے ہوائی اڈوں پر کام کر رہی تھی۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کو ’’قومی سلامتی کے مفاد میں‘‘ منسوخ کیا جا رہا ہے۔

وہیں شہری ہوابازی کے وزیر مملکت مرلی دھر مہول نے کہا تھا کہ ’’سیلبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ایک ترکی میں قائم کمپنی ہے جو ملک کے بہت سے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ترکی نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی تھی۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر یہ قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیا ہے۔ لہٰذا سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلبی پر ملک میں پابندی لگا دی گئی ہے۔‘‘

ہمارا کسی غیرملکی حکومت سے کوئی تعلق نہیں: سیلبی

حکومت کے اس فیصلے کے خلاف جمعہ کے روز سیلبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ’’مبہم‘‘ قومی سلامتی کے خدشات بغیر کسی دلیل کے پیش کیے گئے ہیں۔ حکومت کو اس فیصلے کو واپس کروانے کی کوشش کرتے ہوئے کمپنی نے دلیل دی ہے کہ اس فیصلے سے3,791 ملازمتوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اثر پڑے گا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ حکم بغیر کسی ابتدائی وارننگ کے جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو مرکز کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کمپنی نے کہا تھا کہ وہ ترکی کی فرم نہیں ہے اور اس کا کسی غیرملکی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’ہندوستان میں سیلبی کا کاروبار ایک ہندوستانی انٹرپرائز ہے، جس کی قیادت اور انتظام ہندوستانی پیشہ ور افراد کرتے ہیں، جو ملک میں گہری سرمایہ کاری کرتے ہیں اور اس کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم کسی بھی معیار کے مطابق ترکی کی تنظیم نہیں ہیں اور کارپوریٹ گورننس، شفافیت اور غیر جانبداری کے عالمی سطح پر قبول شدہ طریقوں پر پوری طرح عمل کرتے ہیں، جس میں کسی بھی سیاسی وابستگی یا انفرادی کمپنی کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read