Bharat Express DD Free Dish

CDS Anil Chauhan on Pakistan: سی ڈی ایس انل چوہان کا بڑا انکشاف، پاکستان نے 8 گھنٹے میں ہی کردیا سرینڈر

پاکستان نے 18 گھنٹے کی لڑائی 8 گھنٹے میں ہی ختم کردی۔ ہندوستان کے سی ڈی ایس انل چوہان نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 8 مئی کو ہی جنگ ہارگیا تھا۔

ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) انل چوہان نے آپریشن سندورسے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ سی ڈی ایس نے کہا کہ ہندوستان نے ڈرون اسٹرائیک کرکے پاکستان کوبڑا سرپرائزدیا تھا۔ اس کے علاوہ سی ڈی ایس نے ایک اوربڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 48 گھنٹے کی جنگ لڑنے کی سوچ رہا تھا، لیکن 8 گھنٹے میں ہی سرینڈرکردیا تھا۔ ہندوستان نے آپریشن سندورکے ذریعہ دنیا کونہ صرف اپنی طاقت دکھائی بلکہ سب سے کم وقت چلنے والی جنگ میں دشمن کو پوری طرح تباہ کرکے بھی دکھایا۔

پھر سوال کیوں پوچھا جا رہا ہے؟

پھربھی اپوزیشن ہویا پھردشمن ملک، ہندوستان کے خلاف نیریٹیوبنانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ بار بار سوال کئے جا رہے ہیں کہ آخر ہندوستان کے کتنے فائٹرجیٹس تباہ ہوئے۔ ہندوستان کوکیا نقصان ہوا اورآخرپاکستان میں جشن کیوں منایا جا رہا ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ آخر یہ سوال ہندوستان سے ہی کیوں پوچھا جا رہا ہے پاکستان سے کیوں نہیں، جبکہ ہندوستان نے پاکستان پرحملے کے سارے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ پاکستان کے نقصان کی جانکاری بھی دے دی، پھربھی ہندوستان سے ہی سوال کیوں؟

پاکستان نے سچ کا اعتراف کیا

آپریشن سندورسے متعلق اب تک کا سب سے بڑا انکشاف ہوا ہے اوروہ یہ کہ خود پاکستان نے قبول کیا ہے کہ اسے آپریشن سندورکے تحت ہندوستان سے زبردست مارپڑی ہے۔ ہندوستان نے 9 دہشت گردانہ اڈوں اور11 ایئربیسوں پرحملے کی بات باضابطہ طورپردنیا کوبتائی تھی۔ دوسری طرف پاکستان اپنی جیت کا جشن منا رہا تھا، لیکن اب خود پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمس کوبھیجنے کے لئے جوڈوزیئربنایا ہے، اس میں ہندوستان کی طرف سے 28 مقامات پرحملے کی بات تسلیم کی ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان نے پشاور، جھانگ، سندھ میں حیدرآباد، پنجاب میں گجرات، گجرانوالا، بھاول نگر، اٹک اورچھورمیں بھی گھس کرپاکستان کو برباد کردیا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read