کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اپنی اہلیہ ڈایانا فاکس کارنی کے ہمراہ چار روزہ دورے پر بھارت پہنچ چکے ہیں۔ یہ وزیر اعظم کارنی کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ ان دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔خارجہ وزارت نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ (X) پر بتایا کہ مہاراشٹرا کے پروٹوکول اور مارکیٹنگ وزیر جے کمار راول نے ممبئی ایئرپورٹ پر وزیر اعظم مارک کارنی کا استقبال کیا۔ وزارت نے کہا کہ یہ دورہ بھارت-کینیڈا کے مشترکہ جمہوری اقدار، عوام کے درمیان مضبوط تعلقات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا اہم اقدام ہے۔
ممبئی اور نئی دہلی میں پروگرام
وزیر اعظم کارنی 28 فروری کو ممبئی میں منعقدہ پروگرام میں شریک ہوں گے، اور اس کے بعد یکم مارچ کو نئی دہلی پہنچیں گے۔ 2 مارچ کی صبح، وہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر سے ہوٹل لیلا پیلیس میں ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد 10:30 بجے وزیر اعظم نریندر مودی سے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان MOU پر دستخط ہوں گے اور پریس اسٹیتمنٹ جاری کیے جائیں گے۔ دوپہر میں بھارت-مندپم میں منعقدہ بھارت-کینیڈا CEO فورم کا آغاز ہوگا، جس میں دونوں وزیر اعظم شرکت کریں گے۔ شام تک تمام پروگراموں کے بعد وزیر اعظم کارنی اپنے ملک واپس روانہ ہو جائیں گے۔
دورے کا ایجنڈا
کینیڈا کے وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، کارنی کا فوکس ’مستقبل کی شراکت داری’ پر ہے۔ بات چیت میں صرف تجارت ہی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ، دفاع، توانائی، زراعت اور تعلیم جیسے اہم موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے۔ دونوں لیڈرز باہمی خدشات اور علاقائی تحفظ پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ کینیڈا حکومت نے بھارت کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور ٹیکنالوجی کا پاور ہاؤس قرار دیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 30.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جو ظاہر کرتا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے باوجود تجارتی تعلقات کتنے گہرے ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور کینیڈا کے تعلقات ایک نازک مرحلے سے گزر کر معمول پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خارجہ وزارت کے مطابق، دونوں ممالک کی اقتصادی ضروریات ایک دوسرے کو پورا کرتی ہیں۔
وزیر اعظم کارنی کا یہ دورہ انڈو-پیسیفک خطے میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کینیڈا کی حکمت عملی کا حصہ بھی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


