Bharat Express

BSF shot down drone near border in Amritsar, seized over 3kgs drugs: بی ایس ایف نے امرتسر میں پاکستانی ڈرون کو مار گرایا, منشیات کے 3 پیکیٹ بھی کیے برآمد

بارڈر سکیورٹی فورسز( بی ایس ایف) نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے منشیات لا رہے پاکستان کے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا۔

بی ایس ایف نے پاک بھارت سرحد پرکیے ڈرون اور ہیروئن برآمد

Punjab:بارڈر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے پنجاب کے امرتسر میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے نشیلی اشیاء لا رہے پاکستان کے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ اطلاع کے مطابق 20 مئی کی شام قریب 8.48 بجے بی ایس ایف کے جوانوں کو امرتسر کے گاؤں دھنوا کلاں کے پاس ایک مشتبہ ڈرون کی آواز سنائی دی۔ جس کے بعد جوانوں نے فوری طور پر ڈرون کو روکنے کے لیے ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے کامیابی سے مار گرایا۔

نشیلی اشیاء کے 3 پیکیٹ برآمد

علاقے میں تلاشی مہم کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر،ڈی جے آئی میٹرکس، آر ٹی کے۔ 300) کے ساتھ نشیلی اشیاء کے 3 پیکیٹ برآمد کیے۔ ان نشیلی اشیاء کے پیکٹ کے ساتھ 4 چمکدار پٹیاں بھی منسلک تھیں تاکہ اسمگلر اسے آسانی سے تلاش کر سکیں۔ مشتبہ ہیروئن کی برآمد شدہ کھیپ کا وزن تقریباً 3.3 کلوگرام ہے۔

مجموعی طور پر 23 کلو منشیات برآمد

بتادیں کہ رواں ہفتے پنجاب میں مار گرایا جانے والا یہ پانچواں ڈرون ہے۔ جمعہ کی رات کو بھی بی ایس ایف نے امرتسر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو ڈرون کو مار گرایا تھا اور 2.6 کلو منشیات ضبط کی تھی۔ پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 23 کلو منشیات برآمد کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ جب ہندوستان میں سرحد پار سے ڈرون کے ذریعہ منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہو۔ اسے پہلے بھی متعدد مشتبہ ڈرون ہندوستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اسے بی ایس ایف کے جوانوں نے بڑی کامیابی سے مار گرایا ہے۔

Also Read