بی ایس ایف نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے والے پاکستانی جوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
BSF Caught Pakistani Ranger: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ پڑوسی ملک کے خلاف مسلسل کارروائی ہو رہی ہے۔ اس درمیان مصدقہ ذرائع نے ہفتہ (03 مئی، 2025) کوبتایا کہ راجستھان میں ہندوستان-پاکستان سرحد پربی ایس ایف نے ایک پاکستانی رینجرکوحراست میں لیا ہے۔
یہ حادثہ جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظردونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان سیکورٹی اہلکارکے ایک جوان کو رینجرس کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے تقریباً ایک ہفتے سے زیادہ وقت کے بعد ہوا ہے۔ اس حملے میں 26 لوگ مارے گئے تھے، جن میں بیشترسیاح تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی رینجرکوفورس کے راجستھان فرنٹیئرنے حراست میں لیا ہے۔
بی ایس ایف نے درج کرایا احتجاج
وہیں، بی ایس ایف جوان پورنم کمارشا کوپاکستانی رینجرس نے 23 اپریل کو پنجاب میں بین الاقوامی سرحد سے پکڑا تھا اورہندوستانی فوج کی سخت مخالفت کے باوجود انہوں نے اسے سونپنے سے انکارکردیا تھا۔ بی ایس ایف نے پنجاب میں غلطی سے بین الاقوامی سرحد پارکرجانے کے بعد ایک جوان کوپکڑے جانے کے معاملے میں پاکستانی رینجرس کے سامنے احتجاج درج کرایا ہے۔
پاکستان نہیں دے رہا ہے بی ایس ایف جوان کی جانکاری
اس سے پہلے دونوں طرف سے اس طرح کی انجانے میں سرحد پارکرنے کے حادثات کو فوراً حل کرلیا جاتا تھا، لیکن اس بارپاکستان جوان کے ٹھکانے اورواپسی کی تاریخ سے متعلق کوئی بھی جانکاری نہیں دے رہا ہے، جو پہلگام حملے کے بعد ہندوستان-پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب ہوسکتا ہے۔ افسران نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی رینجرس کو ایک احتجاجی خط بھیجا گیا ہے، لیکن انہوں نے جوان کے ٹھکانے اورواپسی کی تاریخ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔
دونوں فریق کے درمیان تقریباً 5-4 فلیگ میٹنگ ہوچکی ہیں، لیکن واپسی پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ افسران نے بتایا کہ جوان کولاہور-امرتسرسیکٹرمیں رینجرس کے بیس پرلے جایا گیا ہے اورجلد ہی اسے بی ایس ایف کو سونپا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرس نے خاموشی اختیارکررکھی ہے اورنہ توکوئی احتجاجی خط جاری کیا ہے اورنہ ہی اس کی صورتحال کے بارے میں بتایا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

