Bharat Express DD Free Dish

‘Seva Pakhwada’ for PM Modi’s 75th Birthday: بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سیوا پکھواڑہ‘‘ مہم کی تیاریوں کا کیا آغاز، 15 دنوں تک جاری رہے گی مہم

بی جے پی نے قومی جنرل سیکرٹری سنیل بنسل کو اس مہم کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے جو پورے ملک میں پارٹی رہنماؤں سے رابطہ رکھیں گے اور مہم کی نگرانی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے 15 روزہ ملک گیر مہم ’’سیوا پکھواڑہ‘‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کا آغاز وزیر اعظم کی سالگرہ کے دن اور اختتام مہاتما گاندھی جینتی پر ہوگا۔ اس خصوصی مہم کے دوران ملک بھر میں خون عطیہ کیمپ، صفائی مہم، صحت کیمپ، ترقیاتی نمائشیں اور عوامی رابطہ پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد نہ صرف وزیر اعظم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے بلکہ عوام کو حکومت کی پالیسیوں اور کامیابیوں سے آگاہ کرنا بھی ہے۔

وزراء و اراکین اسمبلی کو دی گئیں خصوصی ہدایات

بی جے پی نے قومی جنرل سیکرٹری سنیل بنسل کو اس مہم کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے جو پورے ملک میں پارٹی رہنماؤں سے رابطہ رکھیں گے اور مہم کی نگرانی کریں گے۔ مرکزی وزراء، ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور دیگر پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور پروگرام منعقد کریں۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی سیاست میں خدمت، صفائی اور حساسیت کے اقدار کو مضبوط کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’چاہے وہ بحران ہو، وبا ہو یا قدرتی آفات، وزیر اعظم نے ہمیشہ عوام کو خدمت کے جذبے کے ساتھ اکٹھا ہونے کی تحریک دی ہے۔‘‘

خون عطیہ و صحت کیمپ اور صفائی مہم

سنیل بنسل نے اعلان کیا کہ مہم کے دوران لاکھوں افراد کو خون عطیہ کیمپوں سے فائدہ پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی 17 ستمبر سے ملک بھر میں صحت کیمپ بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں۔ صفائی مہم کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ عوام کو ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، اسکولوں اور گلیوں کی صفائی میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی کے دورِ حکومت میں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی۔ مزید برآں اس مہم کے دوران کانفرنسز اور سائنس، ادب، فن، اور کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے گفتگو کے سیشنز بھی شامل ہوں گے تاکہ عوام کو مختلف موضوعات پر سیر حاصل معلومات فراہم کی جا سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read