لکھنؤ کے سروجنی نگر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
سروجنی نگر سے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ اپنے اسمبلی انتخابی حلقہ کو ماڈل اسمبلی حلقہ کے طور پر قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ جمعرات کو ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے علاقے کے لوگوں کو نئی ترقیاتی اسکیموں کا تحفہ دیا۔ رکن اسمبلی نے موضع بھٹ گاؤں میں انہوں نے ’مکھیہ منتری آرتھک وکاس یوجنا‘ (وزیراعلیٰ اقتصادی ترقیاتی اسکیم) کے تحت منظور شدہ 10 سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ساتھ ہی انہوں نے 51 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرکے عوام کو وقف کیا۔
بھٹ گاؤں کے سابقہ سیکنڈری اسکول میں منعقدہ اس تقریب میں سروجنی نگر کے رکن اسمبلی نے ترقیاتی اسکیموں کے ذریعہ علاقے میں 10 سڑکوں کی تعمیراتی کام، نالوں-نالیوں، انٹرلاکنگ-سی سی سڑکوں کی تعمیر، ناڈیپ کمپوسٹ، سہج جن سیوا کیندر، لیکوڈ اینڈ ویسٹ منیجمنٹ سینٹرکے تعمیراتی کاموں کا بٹن دبا کر افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ آنگن باڑی کیندر، پرائمری اسکول حسن کھیڑا اور بادے کھیڑا میں انٹرلاکنگ اور بیت الخلاء (ٹوائلیٹ) کی تعمیر، گرام پنچایت میں کوڑے دان، پلاسٹک بینک، اسٹریٹ لائٹ، سولرلائٹ، ہینڈ پمپ وغیرہ بھی عوام کو وقف کیا۔ ساتھ ہی کنبھ کاری آرٹ کو فروغ دینے کے لئے، ڈاکٹر راجیشورسنگھ نے 12 کاریگروں میں الیکٹرک چاک مشینیں بھی تقسیم کیں۔
پروگرام میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیشورسنگھ نے عوام اور سبھی ترقیاتی کاموں سے متعلق محکموں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دعاؤں سے آج گاؤں کی ترقی کو نئی رفتارملی ہے۔ ہرایک گاؤں کی ہمہ جہت ترقی سے ہی مثالی سروجنی نگر کا خواب پورا ہوگا۔ رکن اسمبلی نے بھٹگاؤں کے سابقہ مڈل اسکول کو باؤنڈری وال بنوانے، چیئرٹیبل اور جھولے لگوانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ سروجنی نگر میں 105 نئی سڑکوں کی تعمیرکی جارہی ہے۔ اس میں 30 سڑکیں دیہی اور 75 سڑکیں شہری علاقوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ 68 سڑکیں، جس میں 42 دیہی اور 26 شہری علاقے کی سڑکیں ہیں، جس کی مرمت کا کام چل رہا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانے کی سمت میں ہماری کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج عالمی سطح پر اترپردیش اپنی نئی شناخت قائم کر رہا ہے۔ سروجنی نگر میں بھی ہرشخص کو ترقی کی ڈور سے جوڑا جا رہا ہے۔ خواتین کو خود کفیل اور خود انحصار بنانے کے لئے علاقے میں سلائی سینٹرقائم کرکے سلائی مشینیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ لوک بندھو اسپتال میں بلڈ بینک اور سٹی اسکین کی سہولیات میں اضافہ کراتے ہوئے سہولیات کو مسلسل بڑھایا جارہا ہے۔ ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے کہا کہ علاقے کے سی ایچ سی-پی ایچ سی کو کمپیوٹر، اے سی، جھولے اورفرنیچرسمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے لے کرجدید انتظامات سے آراستہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دینا میری اولین ترجیح ہے۔ آنے والی نسلوں کومعیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے علاقے کے تین اسکولوں کو گود لے کران کی تزئین وآرائش کی جا رہی ہے۔ تمام اسکولوں میں جھولے لگائے جا رہے ہیں۔ اب تک 55 اسکولوں میں 5-5 جھولے لگائے جا چکے ہیں۔ ہماری کوششیں جاری ہیں کہ 193 پرائمری اسکولوں میں زیرتعلیم 22 ہزارسے زائد بچوں کو بہترتعلیم اورکھیل کود کے لئے تمام سہولیات اور وسائل میسر ہوں۔ لڑکیوں کو ڈیجیٹل طور پرتعلیم یفتہ بنانے کے لیے تمام ڈگری کالجوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے بجٹ سے متعلق کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں گزشتہ 6 سالوں میں بجٹ دوگنا ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ کسانوں، عوام اورفی کس کی آمدنی بھی دوگنی ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی نے بجٹ کے ذریعہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے ’بنیادی منتر‘ کو مضبوط کیا ہے۔ بجٹ میں کسانوں کے لئے 10.30 لاکھ کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا ہے۔ بیٹیوں کے لئے مکھیہ منتری کنیا سمنگلا یوجنا کے تحت 1050 کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریاست کی بے سہارا خواتین کے لئے 4032 کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ میری پوری زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے۔ میں آپ کے لئے ہر وقت دستیاب ہوں۔ میرا دفترآپ کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے کھلا ہے۔ اس دوران عوام نے ڈاکٹر راجیشورسنگھ کی عزت افزائی کی اوران کے ذریعہ کئے جارہے ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ گاؤں کے سابقہ سیکنڈری اسکول کے بچوں کی رہنمائی کی اور خواتین میں ساڑیاں بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے عوام سے بھی بات چیت کی اوران کے مسائل اور تجاویز بھی سنیں۔
تقریب میں سابق رکن پارلیمنٹ رینا چودھری، سینئربی جے پی لیڈرراجیش سنگھ چوہان، شنکر سنگھ شنکری، بلاک ہیڈ سنیل راوت، بھٹ گاؤں کے پردھان تارا، ایگزیکٹیو انجینئر نور عالم، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پوجا سنگھ، اسسٹنٹ انجینئر سریتا کماری، دیہی انجینئرنگ اشوک کمارشریواستو، منڈل صدرمکیش شرما، گنگا رام بھارتی، راج کمارسنگھ کے ساتھ کئی گرام پردھان، کونسلراوربڑی تعداد میں علاقائی لوگ موجود تھے۔
-بھارت ایکسپریس