بی جے پی لیڈراورترجمان آلوک وتس کی جانب سے نوئیڈا میں شاندارافطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ان کی فیکٹری میں کام کرنے تمام ملازمین نے شرکت کی۔ وہیں مختلف میڈیا کے نمائندے اورکچھ سیاسی لیڈران نے بھی شرکت کی۔ آلوک وتس نے روزہ افطارتقریب کوبھائی چارہ اورمحبت کی علامت قراردیتے ہوئے کہا کہ سماج بھی کسی بھی قسم کے نفرتی لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں ضرورت ہوتی ہے توہم اپنے معاملات میں مذہب اوردھرم نہیں دیکھتے ہیں، لیکن جب اس سے ہٹ کربات کی جاتی ہے توپھر ہندو مسلمان کی بات آجاتی ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ آلوک وتس کی طرف سے ہرسال روزہ افطارتقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اورسینکڑوں لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ مختلف ٹی وی چینلوں پربی جے پی کا موقف کافی مضبوطی کے ساتھ رکھتے ہیں۔
آلوک وتس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نفرت پھیلانے اورسماج کو تقسیم کرنے والے ہرسماج میں پائے جاتے ہیں۔ ایسے لوگ کسی بھی مذہب کے لئے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک آپسی بھائی چارہ سے ہی آگے بڑھے گا۔ ہم سب کومل کرملک کوآگے لے جانے کے لئے سوچنا چاہئے۔ انہوں نے اخیرمیں سماج میں نفرت پیدا کرنے والوں کومتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ اس لئے ملک میں بھائی چارہ کو فروغ دیا جائے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



