Bharat Express DD Free Dish

Chirag Paswan Meets Nitish Kumar : وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملے چراغ پاسوان، این ڈی اے کی تاریخی جیت پر دی مبارکباد

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی جیت کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں این ڈی اے کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی جیت کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں این ڈی اے کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے ایک وفد نے چراغ پاسوان کی قیادت میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد دی اور ریاست کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد چراغ پاسوان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ”بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد آج وزیراعلیٰ نتیش کمار جی سے ملاقات کر کے انہیں این ڈی اے کی پرچنڈ اکثریت کی ہارک بدھائی اور شبھ کامنائیں دیں‘‘۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ جمعہ کو ٹیلیفون پر انہیں مبارکباد دینے کے بعد آج وہ ذاتی طور پر ملنے اور نیک خواہشات پیش کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے این ڈی اے کے ہر اتحادی جماعت کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے اور اس بات کو تسلیم کیا کہ تمام اتحادیوں کی ایماندارانہ کوششوں کے بغیر یہ تاریخی کامیابی ممکن نہ تھی۔

چراغ پاسوان نے کہا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے این ڈی اے کے ہر جزو پارٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔ ووٹنگ کے دن بھی انہوں نے لوجپا (رام ولاس) کے امیدواروں کے لیے خاص طور پر حمایت کی اپیل کی۔ اسی طرح ہم نے بھی جے ڈی یو امیدواروں کے لیے پورے خلوص سے کام کیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی اے کی یہ بھاری اکثریت اتحادی جماعتوں کے باہمی اعتماد اور ایثار کا نتیجہ ہے اور آنے والے دنوں میں یہی مضبوط اتحاد ریاست کی ترقی کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ 14 نومبر کو جاری بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج میں این ڈی اے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 243 میں سے 202 نشستوں پر جیت حاصل کی۔ ان میں بی جے پی کو سب سے زیادہ 89 سیٹیں، جنتا دل یونائیٹڈ کو 85، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو 19، ہندستانی عوام مورچہ کو پانچ اور راشٹریہ لوک مورچہ کو چار سیٹیں ملی ہیں۔ اسی بھاری اکثریت کے بعد ریاست کی سیاسی فضا میں نئی توانائی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کے آثار واضح ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read