Bharat Express DD Free Dish

Bihar Elections 2025: سی ایم نتیش کمار کے بارے میں کیا بولیں امریکی سنگر میری ملبین؟ میتھلی ٹھاکر پر دیا بڑا بیان

میری ملبین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بھارت اور امریکہ کے تعلقات کے لیے سب سے بہترین لیڈر ہیں۔ وہ لوگوں کو جوڑنے اور ساتھ لانے والے لیڈر ہیں۔ وہ تنازعات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ سفارت کاری بہت اچھے طریقے سے کر رہے ہیں۔ بھارت کے مفاد میں جو بہتر ہے، وہ وزیر اعظم مودی کر رہے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025۔

نئی دہلی: امریکہ کی مشہور گلوکارہ میری ملبین نے بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے آئی اے این ایس سے خصوصی گفتگو کی۔ اس گفتگو کے دوران انہوں نے بہار میں این ڈی اے کی جیت کی امید ظاہر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بہار کی معروف لوک گلوکارہ میتھلی ٹھاکر کو سیاست میں قدم رکھنے پر مبارکباد دی اور ان کی موسیقی و فن کی تعریف بھی کی۔

’’نتیش کمار کے بیان سے خوشی نہیں ہوئی‘‘

بہار اسمبلی انتخابات کے بارے میں میری ملبین نے کہا، ’’میں بہار کے بارے میں جانتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اچھا کام کریں گے۔ میں سبھی امیدواروں سے واقف نہیں ہوں، لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہاں کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہیں۔ 2023 میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بارے میں میری ٹیم نے مجھے بتایا تھا۔ مجھے نتیش کمار کے اُس بیان سے خوشی نہیں ہوئی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے اس بیان پر معافی مانگی۔ خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے نتیش حکومت نے بہت کام کیا ہے۔ جب میں بھارت آؤں گی تو بہار ضرور جانا پسند کروں گی۔ میں اس علاقے کے کئی لوگوں سے مل چکی ہوں اور اب بہار کے بارے میں مزید جاننا چاہتی ہوں۔‘‘

میتھلی ٹھاکر کے متعلق میری ملبین نے کیا کہا؟

بہار کی مشہور لوک گلوکارہ میتھلی ٹھاکر کے متعلق میری ملبین نے کہا، ’’میں ان کو جانتی ہوں، میں بہت پُرجوش ہوں یہ دیکھ کر کہ انہوں نے سیاست میں قدم رکھا ہے۔ میں ان کے فن اور گائیکی کی بہت بڑی مداح ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ انہوں نے اتنی کم عمری میں کلاسیکی موسیقی کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا ہے۔ انہیں سیاست میں دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے۔ میں ان اور ان کے خاندان کو ڈھیر سارا آشیرواد (دعا) دیتی ہوں۔ امید ہے کہ ان کی طرح اور بھی نوجوان سیاست میں آئیں گے۔‘‘

میری ملبین نے مزید کہا، ’’وزیر اعظم مودی بھارت اور امریکہ کے تعلقات کے لیے سب سے بہترین لیڈر ہیں۔ وہ لوگوں کو جوڑنے اور ساتھ لانے والے لیڈر ہیں۔ وہ تنازعات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ بہت مہربان اور سادہ مزاج ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ سفارت کاری بہت اچھے طریقے سے کر رہے ہیں۔ بھارت کے مفاد میں جو بہتر ہے، وہ وزیر اعظم مودی کر رہے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read