Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election Result Counting Date Time: بہار اسمبلی انتخابات کے بعد اب عوام کو نتائج کا انتظار، جانئے ووٹوں کی گنتی کتنے بجے ہوگی شروع؟

بہار کے تمام 38 اضلاع میں نتائج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گنتی کے دن امیدواروں/الیکشن ایجنٹوں اور مرکزی مبصرین کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کے ساتھ اسٹرانگ رومز کھولے جائیں گے۔ اس کے بعد گنتی شروع ہوگی۔

بہار اسمبلی انتخابات کے بعد اب عوام کو نتائج کا انتظار ہے۔ سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ اس بار حکومت کس کی بنے گی ، یہ انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔ بہار میں کل جمعہ کو  ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور شام تک نتائج واضح ہو جائیں گے کہ کون کتنی سیٹوں پر جیت حاصل کررہاہے۔

بہار کے تمام 38 اضلاع میں نتائج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گنتی کے دن امیدواروں/الیکشن ایجنٹوں اور مرکزی مبصرین کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کے ساتھ اسٹرانگ رومز کھولے جائیں گے۔ اس کے بعد گنتی شروع ہوگی۔ ریاست میں گنتی کے 46 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 243 نشستوں کے لیے گنتی کے مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے۔

بہار الیکشن کے نتائج کی گنتی اس  وقت ہوگی

گنتی کے وقت کے حوالے سےبات کی جائے تو   گنتی صبح 8:00 بجے شروع ہوگی۔سب سے پہلے سروس ووٹوں (پوسٹل بیلٹ) کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد صبح 8:30 بجے ای وی ایم کی گنتی شروع ہوگی۔ گنتی شروع ہونے کے تقریباً دو گھنٹے کے اندر رجحانات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تصویر آہستہ آہستہ واضح ہوتی جائے گی۔

ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں کیا ہیں؟

ہر کاؤنٹنگ ہال میں ای وی ایم ووٹوں کی گنتی کے لیے 14+1 میزیں ہیں۔ تمام 14 میزوں پر ای وی ایم کی گنتی کی جائے گی۔ ایک اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ہر میز کو آپریٹ کرے گا۔ ہر میز پر ایک کاؤنٹنگ سپروائزر، ایک کاؤنٹنگ اسسٹنٹ، اور ایک مائیکرو آبزرور تعینات کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی کے سرکاری نتائج الیکشن کمیشن آف بہار کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب تمام پولنگ اسٹیشنز کے قریب اسٹرانگ رومز میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  اضلاع کے انتخابی افسران کو الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں منگل کو 122 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ 6 نومبر کو پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب ووٹوں کی گنتی کل یعنی 14 نومبر کو ہونی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read