بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار۔ (فائل فوٹو)
بہارکی سیاست میں ایک بارپھر ہلچل ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمارکے راجیہ سبھا میں جانے کے اعلان کے بعد ریاست میں جہاں نتیش کمارعہد کا خاتمہ ہوگیا۔ وہیں وزیراعلیٰ کا عہدہ بھی خالی ہونے والا ہے۔ ایسے میں نئے وزیراعلیٰ اورنئی حکومت کی تشکیل سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی جانے لگی ہیں۔ حالانکہ نتیش کمارکے راجیہ سبھا میں جانے کے فیصلے سے متعلق ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں ناراضگی بھی دیکھی جا رہی ہے۔ اسی کودیکھتے ہوئے پارٹی نے آج جمعہ کے روزاہم میٹنگ بلائی ہے۔
پٹنہ میں جے ڈی یو نے آج پارٹی لیڈران کی میٹنگ بلائی ہے، جس میں مانا جا رہا ہے کہ انہیں اس بارے میں بتایا جائے گا کہ نتیش کمارنے صحت وجوہات کی وجہ سے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کے لیڈران کویہ بھی بتایا جائے گا کہ بھلے نتیش کمارراجیہ سبھا جا رہے ہوں، لیکن بہارحکومت ان کی نگرانی میں ہی چلے گی۔
نئی حکومت کا کیسا ہوگا فارمیٹ
اس درمیان نتیش کمارکے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کی جانکاری کے مطابق، بہار میں نئی حکومت کا فارمیٹ کچھ ایسا ہوسکتا ہے۔ نئی حکومت میں اگلا وزیراعلیٰ بی جے پی اپنا بناتی ہے تو حکومت میں وزیراعلیٰ کے علاوہ 15 دیگرلوگ وزیرہوں گے۔ وہیں، جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے کوٹے سے ایک نائب وزیراعلیٰ ہوگا، ساتھ میں 15 دیگر لوگ وزیربنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی کوٹے سے دو لیڈر وزیر ہوں گے۔ راشٹریہ لوک مورچہ (آرایل ایم) اورہندوستانی عوام مورچہ کے کوٹے سے ایک ایک وزیربنائے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتیش کمارکے بیٹے نشانت کماراگرنائب وزیراعلیٰ بنائے جاتے ہیں تواس صورت میں پارٹی ریاست میں ایک ہی نائب وزیراعلیٰ چاہے گی کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ حکومت میں جے ڈی یو کی طرف سے نشانت کے سامنے کوئی اورپاورسینٹرہو۔
نتیش کمار کے فیصلے پرکیا بولے شرون کمار؟
اس درمیان بہارحکومت کے وزیرشرون کمارنے وزیراعلیٰ نتیش کمارکے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے پرکہا، ”نتیش کماربہارکے مقبول وزیراعلیٰ ہیں۔ نتیش کمارکا جوسیاسی فیصلہ ہے، ہم سب اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حالانکہ ان کی حامی ان کے اس فیصلے سے کافی مایوس ہیں۔“ ایک دیگروزیردلیپ جیسوال نے کہا، ”نتیش کمارکے ذریعہ کل راجیہ سبھا رکن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی گئی ہے۔ یہ ان کا خود کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے ترقی یافتہ بہارکے خواب کواوراس ہدف کوحاصل کرنے کی کوشش کی اورآگے بھی سرپرست کے طورپربہارکیسے آگے بڑھے گا، اس کے لئے ان کا تعاون ملتا رہے گا۔“
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
