بھارت ایکسپریس ’’کاشی کا کایاکلپ‘‘ میگا کانکلیو
کاشی کا کایاکلپ: بھارت ایکسپریس بابا وشوناتھ کی نگری میں ’کاشی کا کایاکلپ‘ میگا کانکلیو منعقد کرنے جا رہا ہے۔ یہ تقریب 25 اکتوبر یعنی آج صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ یوپی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ، لیبر منسٹر انل راج بھر، وارانسی کے پولیس کمشنر موہت اگروال، وارانسی زون کے اے ڈی جی پیوش مورڈیا، جونپور ضلع کے ڈی ایم دنیش چندر، کاشی وشوناتھ مندر کے سی ای او وشو بھوشن مشرا، سمیرو کے پیٹھادھیشور نریندرنند سرسوتی، پاتالپوری مٹھ کے پیٹھادھیشور بالک داس کے علاوہ کئی دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

ہوٹل رماڈا میں منعقد ہوگی تقریب
بھارت ایکسپریس ’’کاشی کا کیکالپ‘‘ میگا کانکلیو کا انعقاد کینٹ میں واقع ہوٹل رماڈا میں کیا جائے گا۔ جس میں کاشی کی ثقافتی ورثہ، امن و امان، ترقی اور تیزی سے چلائی جا رہی عوامی فلاحی اسکیموں پر بات ہو گی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


