بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور سی ایم ڈی اپیندر رائے کی جانب سے بہار میں باہو بلیوں (اثر و رسوخ رکھنے والے جرائم پیشہ افراد) سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بہار کے ڈی جی پی ونے کمار نے کہا:”بہار کا سب سے بڑا باہو بلی پولیس ہے۔”
یہ بیان بھارت ایکسپریس کے زیرِ اہتمام میگا کانکلیو “نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ” کے دوران سامنے آیا، جہاں ریاست میں قانون کی عملداری اور پولیس کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔
ونے کمار (بہار ڈی جی پی) نے کہا ہم نے قتل کی وارداتوں پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے، ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔ سائبر کرائم اب ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔
جیسے جیسے بہار میں انتخابات کا موسم قریب آرہا ہے، دارالحکومت پٹنہ پیر کو سب سے بڑا سیاسی پلیٹ فارم بننے والا ہے۔ بھارت ایکسپریس کا میگا کانکلیو ” نئے بھارت کی بات بہار کے ساتھ ” آج صبح 10 بجے شروع ہوچکا ہے۔ بھارت ایکسپریس کا میگا کنکلیو، میں بہار کے سرکردہ رہنما، انتظامی شخصیات اور دیگر اہم شخصیات شرکت کررہے ہیں ۔ اس میں مرکزی وزیر چراغ پاسوان، جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے۔ کانکلیو شام تک جاری رہے گا۔
’’سوشل میڈیا تمام ذرائع ابلاغ کا مجموعہ ہے‘‘
مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کا موازنہ کرتے ہوئے اُپیندر رائے نے کہا کہ: ’’آج سوشل میڈیا تمام ذرائع ابلاغ کا مجموعہ بن چکا ہے۔ جتنے لوگوں کے ہاتھوں میں موبائل فون ہے، اتنے ہی لوگ اس میڈیا کے نمائندے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



