Bharat Express DD Free Dish

کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکو کون کررہا ہے بلیک میل؟ ترقیاتی فنڈ کے لئے 800 کروڑ کا کیوں کیا جا رہا ہے مطالبہ؟

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورومیں کوڑا بحران گہراتا جا رہا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اراکین اسمبلی پر800 کروڑ روپئے کے ترقیاتی فنڈ کا مطالبہ کرنے اور بلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شہر میں کچرے کے انتظام میں بدعنوانی اور مافیا کے کردارپر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار۔ (فائل فوٹو)

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو کے کوڑا تنازعہ پرسیاست کے ساتھ ہی الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کا دوربھی شروع ہوگیا ہے۔ جمعہ کے روزنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارنے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی پربلیک میلنگ کے الزام لگائے ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کچرا بحران سے متعلق حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈ میں 800 کروڑ روپئے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان الزامات پرشیوکمارنے کسی بھی رکن اسمبلی کا نام نہیں لیا ہے۔

کوڑے کے مسئلہ پرایم ایل سی ایم ناگا راجو نے کہا کہ کچرا اٹھانے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی کوڑا ٹرانسپورٹ گاڑیاں سڑکوں پرپھنس گئی ہیں۔ انہوں نے شہرسے کچرے کی صفائی نہ ہونے پربھی تشویش کا اظہارکیا۔ ناگ راجوکے سوالوں پرنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارنے جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ شہرکے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کوکنٹرول کرنے والا ایک بڑا مافیا ہے۔ کچرے کوٹھکانے لگانے والے ٹھیکیداروں نے ایک کارٹیل بنا رکھا ہے اور وہ معیاری نرخوں سے 85 فیصد زیادہ وصول کررہے ہیں۔ اب، انہوں نے ہمیں کارروائی سے روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

اراکین اسمبلی پرڈی کے شیوکمار کا الزام

نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارنے کچرے کے موضوع پراراکین اسمبلی پربلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نام نہیں لینا چاہتا ہوں، میں تو بس سبھی کی سچائی بتا رہا ہوں کہ بنگلورو کے اراکین اسمبلی ہمیں بلیک میل کررہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کےترقیاتی فنڈ 800 کروڑ روپئے کردی جائے۔

کیوں نہیں نکل پا رہا ہے کچرے کا حل

کچرے کے حل سے متعلق بھی نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانونی داؤپیچ کے سبب پورا کام رکا ہوا ہے۔ اس اسکیم میں لگی گاڑیاں گزشتہ 3 دنوں سے شہر سے دورمہادیو پورہ میں پھنسی ہوئی ہیں۔ کچرے کے حل کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ ہمیں کچرا نمٹانے کے لئے باعزت طریقے سے انتظام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایوان کوبتایا کہ وہ پیرکواس موضوع پرتفصیلی جواب دیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read