جموں اور کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ ہوگیا ہے۔ادھم پور ضلع کے رام نگر میں منی بس الٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حادثے میں تقریباً 27 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر لے جایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اس کےساتھی ہی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
J&K | At least 27 passengers got injured after a mini-bus overturned near Dak Bungalow, Ramnagar in Udhampur district. The bus was on its way to Surni from Ramnagar. All the injured were admitted to Sub-District Hospital, Ramnagar: Udhampur Police pic.twitter.com/OPvfrq8eAg
— ANI (@ANI) April 11, 2023
ذرائع کے مطابق، رام نگر میں ستسنگ بھون کے نزدیک گرلنگ مارگ پر منی بس الٹ گئی، جس سے 27 مسافر زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر لے جایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 5 زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے ضلع ادھم پور بھیجا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق، مٹاڈور رام نگر بس اسٹینڈ سے تقریباً 1:30 بجے سورنی گاؤں کے لیے روانہ ہوا۔ صرف ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یہ گرلانگ ستسنگ بھون کے قریب راستے میں الٹ گی۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ رام نگر سے گرلانگ تک سڑک پر گڑھے ہونے کی جس کی وجہ سے گاڑی کا پہیہ گڑھے میں گرنے سے گاڑی کے حصے سے کچھ آوازیں آنے
لگیں۔ اس کے بعد گاڑی کی بریکیں بند ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے گاڑی کو روکنے کی متعدد کوششیں کی گئیں اور وہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ ساتھ ہی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس