Bharat Express DD Free Dish

Atal Bihari Vajpayee Institute of Public Service: پی ایم مودی نےماریشس کے ہم منصب کے ساتھ اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن کا افتتاح کیا

اس موقع پر وزیر اعظم نے آئی ٹی ای سی اور جی او آئی اسکالرشپ کے سابق طلباء سے بھی بات چیت کی، جو پہلے ہندوستان میں تربیت اور تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ صلاحیت سازی کے ان تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام  نے آج ماریشس کے ریڈوایٹ میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ہندوستان-ماریشس ترقیاتی شراکت داری کے تحت نافذ کیا گیا یہ تاریخی پروجیکٹ، ماریشس میں صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

سال 2017 کے مفاہمت نامے کے تحت 4.74 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی، یہ جدید ترین انسٹی ٹیوٹ وزارتوں، عوامی دفاتر، نیم سرکاری ادارے اور سرکاری کاروبار  میں ماریشس کے سرکاری ملازمین کی تربیت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ تربیت کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ پبلک ایڈمنسٹریشن، تحقیق کو فروغ دینے، گورننس اسٹڈیز اور ہندوستان کے ساتھ ادارہ جاتی روابط میں ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے آئی ٹی ای سی اور جی او آئی اسکالرشپ کے سابق طلباء سے بھی بات چیت کی، جو پہلے ہندوستان میں تربیت اور تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ صلاحیت سازی کے ان تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔گلوبل ساؤتھ کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کے ساتھ ہم آہنگ، یہ ادارہ بحر ہند کے علاقے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے کردار اور جامع ہندوستان-ماریشس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read