Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election 2025: بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی تاریخوں کا اعلان، 6 اور 11 نومبر کو دو مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 نومبر کو کرائی جائے گی، جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست کی تمام 243 اسمبلی نشستوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔

دو مرحلوں میں ہوں گے انتخابات

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 نومبر کو کرائی جائے گی، جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کی بدامنی یا فیک نیوز کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس پر سخت نظر رکھی جائے گی۔

7.43 کروڑ رائے دہندگان ووٹ دینے کے اہل

گیانیش کمار کے مطابق ریاست بہار میں کل ووٹروں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ 43 لاکھ ہے، جن میں 3 کروڑ 92 لاکھ مرد اور 3 کروڑ 50 لاکھ خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1,725 تھرڈ جینڈر افراد، تقریباً 7.2 لاکھ معذور افراد اور 4 لاکھ سے زائد ایسے بزرگ شہری شامل ہیں، جن کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے۔ 100 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد بھی 14 ہزار کے قریب ہے، جب کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد تقریباً 14 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’نیوز روم نہیں، موبائل ہے ہتھیار‘‘—بھارت ایکسپریس کے کانکلیو میں سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے طلبا کو بتائی سوشل میڈیا کی طاقت

یہ بھی پڑھیں:بہار میں کب اور کتنے مرحلے میں انتخابات، آج شام 4 بجے تاریخوں کا اعلان

اسمبلی کا موجودہ دورانیہ 22 نومبر کو ہوگا ختم

قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت 22 نومبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے چھٹھ پوجا کے فوری بعد انتخابات کرانے کی اپیل کی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ووٹ ڈال سکیں۔ یاد رہے کہ پچھلے اسمبلی انتخابات 2020 میں تین مرحلوں میں کرائے گئے تھے۔ اس وقت پہلے مرحلے کی ووٹنگ 28 اکتوبر، دوسرے مرحلے کی 3 نومبر اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 نومبر کو ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو کی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read