Bharat Express

Andhra Pradesh: سابق وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو کی عرضی پر سماعت ملتوی، بدعنوانی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے دی اگلی تاریخ

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور ٹی ڈی پی سربراہ اور چندربابو نائیڈو ایک بدعنوانی کے الزام میں راجا مہیندر ورم سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ آج سپریم کورٹ میں ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے متعلق عرضی پر سماعت ملتوی ہوگئی۔

کیا این ڈی اے کو دھچکا دے کر I.N.D.I.A. میں شامل ہوں گے چندرا بابو نائیڈو؟ موقف کیا واضح

Chandrababu Naidu Supreme Court Bail: آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی عرضی پرسپریم کورٹ اب 20 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے پی ایس ایس ڈی سی) معاملے میں اے پی سی آئی ڈی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے معاملے میں 18 اکتوبر کو سماعت ہونے والی تھی، لیکن یہ سماعت ملتوی ہوگئی۔

واضح رہے کہ ریاست کی موجودہ حکومت کا الزام ہے کہ چندرا بابو نائیڈو کے مبینہ غلط استعمال کے سبب ریاست کے خزانے کو 371 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا تھا۔ یہ معاملہ آندھرا پردیش  اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے پی ایس ایس ڈی سی) سے متعلق ہے۔ نائیڈو عدالتی حراست میں ہیں اورآندھرا پردیش کی راجا مہیندرورم سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

نائیڈو کی عرضی پر اب 20 اکتوبر کو ہوگی سماعت

گزشتہ روزیعنی منگل کو سپریم کورٹ نے چندرا بابو نائیڈو کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا اور یہ خبرآئی کہ ان کی عرضی پر بدھ 18 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ حالانکہ یہ سماعت اب ملتوی ہوگئی ہے۔ وہیں اس سے پہلے آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے چندرا بابو نائیڈو کی ضمانت عرضی جمعرات تک ملتوی کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نائیڈو کی عرضی پر جسٹس انرودھ بوس اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بینچ میں سماعت ہوئی تھی، جہاں نائیڈو نے وہ ایف آئی آر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، جو ان کے خلاف آندھرا پردیش اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں معاملے میں درج کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ میں ہریش سالوے نے کی نائیڈو کی پیروی

سپریم کورٹ میں چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے سینئروکیل ہریش سالوے پیش ہوئے۔ جبکہ آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت کی نمائندگی سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے کی۔ سینئر وکلاء کی دلیلیں سننے کے بعد سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورتیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرابابو نائیڈوکے معاملے پراپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags: